ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام نے ڈی سی ڈی سی میٹنگ کی صدارت کی اور کوآپریٹیو سیکٹر کا جائزہ لیا

کولگام//ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے آج منی سیکریٹریٹ کولگام میں ضلع کوآپریٹیو ڈیولپمنٹ کمیٹی میٹنگ کی صدارت کی جس میں ضلع میں کوآپریٹیوسیکٹر کا جائزہ لیا گیا۔دورانِ میٹنگ ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹیو نذیر احمد نے نے چیئر کو جانکاری دی کہ ضلع میں کوآپریٹیوتحریک کو مضبوط کرنے کے کئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ اُنہوں نے ضلع میں کوآپریٹیوسوسائٹیوںکی موجودہ صورتحال کا جائزہ پیش کیا۔میٹنگ کو بتایا گیا کہ ضلع میں 14 پرائمری ایگری کلچرل کوآپریٹیو سوسائٹیاں، 11 پولٹری سوسائٹیاں، 49 ڈیری کوآپریٹیو اور 2 فارمر پروڈیوسرز آرگنائزیشن ہیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ محکموں پر زور دیا کہ وہ ضلع میں کوآپریٹیو تحریک کو مضبوط بنانے اور نچلی سطح تک اس کی رسائی کو گہرا کرنے کے مقصد کے لئے کام کریں۔اُنہوں نے متعلقہ اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ کوآپریٹیو سیکٹر کو مضبوط بنانے کے لئے ’سہکار سے سمریدھی‘ کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے بھرپور کوششیں کی جائیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے ماڈل بائی لاز، جن اوشدھی کیندروں اور وزیر اعظم کسان سمردھی کیندروں کو اَپنانے اور پی اے سی ایس کو سی ایس سی مراکز کے طور پر فعال کرنے، پی اے سی ایس کی کمپیوٹرائزیشن، قومی کوآپریٹیو ڈیٹا بیس میں ڈیٹا کو اَپ ڈیٹ کرنے اور رہنما خطوط کے مطابق دیگر ایجنڈے کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔میٹنگ میں اے ڈی ڈی سی شوکت احمد راتھر ، اے ڈی سی وقار احمد، اے سی آر میر امتیاز العزیز، ڈی ڈی ایم نبارڈ روف احمد، ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹیوز، سی اے او، ڈی ایس ایچ او، اے ڈی فشریز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔