ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام نے وِکشت بھارت سنکلپ یاترا کی تیاریوں کا جائزہ لیا

کولگام//ضلع ترقیاتی کمشنرکولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے آج اَفسروں کی ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں وِکشت بھارت سنکلپ یاترا کی احسن اور کامیاب اِنعقاد کے لئے ایکشن پلان اور تیاریوں کا جائزہ لیا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ یاترا میں زیادہ سے زیادہ عوامی بالخصوص نوجوانوں کی شرکت کو یقینی بنائیں جس کا مقصد حکومت کی کامیابیوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور اِستفادہ کنندگان میں مرکزی معاونت والی سکیموں کے فوائد پہنچانا ہے۔اِس موقعہ پربتایا گیا کہ ڈیجیٹل وین تمام پنچایتوں میں وزیر اعظم کا پیغام پہنچائے گی اور تشہیری پروگراموں کی میزبانی کرے گی۔یہ بھی بتایا گیا کہ ضلع اِنتظامیہ نے تمام بلاکوں اور شہری علاقوں کا احاطہ کرنے کے لئے ایک جامع شیڈول تیار کیا ہے جس میں نوڈل افسروں کو یاترا کے ہموار گزرنے کے لئے مخصوص ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔دورانِ میٹنگ ضلع ترقیاتی کمشنر نے فلیگ شپ سکیموں کی اہمیت پر زور دیا او ران کے مؤثر پرجیکشن کی ضرورت پر زور دیا۔اُنہوں نے افسران کو مزید ہدایت دی کہ وہ اَپنے محکموں کے لئے ایکشن پلان تیار کریں اور سکیموں، مستفید ہونے والوں کے تازہ ترین ڈیٹا اور سکیم کی کوریج کے بارے میں آگاہ رہیں۔لع ترقیاتی کمشنرنے متعلقہ محکموں کے اَفسروں اور ریسورس پرسنوں کے لئے تربیتی سیشن منعقد کرنے کے علاوہ بہتر کوآرڈی نیشن کی ہدایت دی ۔ میٹنگ میں ثقافتی تقریبات، ہیلتھ کیمپوں اور دیگر سرگرمیوں کے اِنتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں اے ڈی ڈی سی شوکت احمد راتھر، اے ڈی سی وقار احمد گیری، ڈی پی اوعبدالرشید داس، اے سی آر امتیاز العزیز اور دیگر ضلعی او رسیکٹورل اَفسران نے شرکت کی۔