کولگام//ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے منی سیکرٹریٹ میں اَفسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی اور بیک ٹو وِلیج پروگرام کے لئے کئے گئے اِنتظامات کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ قریبی تال میل کے ساتھ کام کریں او راِس بات کو یقینی بنائیں کہ بیک ٹو وِلیج کے چوتھے مرحلے کو بہ آسانی اَنجام دینے کے لئے ہر سطح پر وسیع اِنتظامات موجود ہیں۔میٹنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ بیک ٹو وِلیج پروگرام کے چوتھے مرحلے کے تحت تمام پنچایتوں کو اِن دنوں میں تین مرحلوں میں شامل کیا جائے گا۔یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ کل سے پہلے مرحلے میں پنچایتوں کا دورہ کرنے والے وزٹنگ اَفسران کے لئے آج ایک ٹریننگ سیشن بھی منعقد کیا گیا او رمرحلہ اوّل کے تحت 57 پنچایتوں کا احاطہ کیا جائے گا۔میٹنگ میں سی پی او ، اے سی آر ، اے سی ڈی ، ڈی پی او او پی ڈی ڈی او ر پی ایچ اِی کے ایگزیکٹیو اِنجینئران کے علاوہ سی ایم او ، سی اِی او بی ڈی او ، تحصیل دار او ردیگر اَفسران نے شرکت کی۔










