ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر نے مگرمل باغ کے کالی ماتا مندر میں دسہرہ کی تقریبات اور بھنڈارے میں شرکت کی

سری نگر// دسہرہ کے موقعہ پر جو برائی پر نیکی کی فتح کی علامت ہے اور جسے بڑی عقیدت کے ساتھ منایا جاتا ہے، کالی ماتا مندر مگرمل باغ میں پورے جوش و خروش اور رسومات کے ساتھ ایک عقیدتی بھنڈارے کا اہتمام کیا گیا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگراَکشے لابرو نے بھی مندرمیں حاضری دِی اور ہَون اور بھنڈارے میں شرکت کی۔اِس تقریب میں ضلع کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے عقیدتمندوں نے شرکت کی اور مندر میں حاضری دے کر اَپنی عقیدت کا اِظہارکیا۔اس تہوار کے موقعہ پر عقیدتمندمندر میں اکٹھے ہوئے اور بھنڈارے کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اِس اِجتماع نے دسہرہ کو منانے میں روایات کی اہمیت اور عوامی شرکت کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔