پہلی Cystolithotrpsy سرجری ،ڈاکٹروںنے دی کامیابی کے ساتھ انجام
ہندوارہ//ضلع اسپتال ہندوارہ میں ایک بوڑھے شہری مریض کو بلیڈر کی پتھری کے ساتھ پیش کردہ نیوروجینک مثانے کا کیس معلوم ہوتا ہے۔ جے کے این ایس نامہ نگار طارق راتھر کے مطابق مریض کو متعدد لمبر ڈسک پرولیپسس تھے اور وہ نیورو سرجیکل فالو اپ پر تھا اور مریض بغیر سہارے کے چلنے کے قابل نہیں تھا۔ مریض کو ڈسٹرکٹ اسپتال ہندوارہ میں داخل کیا گیا تھا اور پری اینسٹیٹک چیک اپ کے بعد اسے اینڈوسکوپک اسٹون فریگمنٹیشن (Cystolithotrpsy) کے لیے تعینات کیا گیا تھا، یہ ایک طریقہ کار ایک سرجری ہے جو پیشاب کے راستے کے ذریعے کیا جاتا ہے اور اس سرجری کو کامیابی کے ساتھ ہسپتال مذکورہ کے ڈاکٹر مظفر رشید نے انجام دیامیں بے حد مشکور ہوں ایم ایس، اینستھیٹسٹ ڈاکٹر ریاض، اپریشن ٹھیٹر انچارج عبدالقیوم، روف، امتیازکے جنہوں نے ایک دور افتادہ ضلع میں اس سرجری کو ممکن بنایا۔










