ضلعی ترقیاتی کونسل کے اراکین نے لفٹینٹ گورنر سے ملاقات کی

سرینگر//بی کے پورہ ، بڈگام اور فرسال ، کلگام سے ضلعی ترقیاتی کونسل کے اراکین محترمہ سیما جان اور مسٹر عنایت اللہ راتھر نے لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا سے ملاقات کی ۔ اس کے بعد نیشنلسٹ کانگریس پارٹی شردچندر پوار کے ایک وفد نے ، جس کی قیادت اس کے قومی جنرل سیکرٹری مسٹر کے کے شرما نے کی اور ماگام سول سوسائٹی کے اراکین نے بھی لفٹینٹ گورنر سے ملاقات کی ۔