سانبہ//کمشنر سیکرٹری سماجی بہبود محکمہ شیتل نندا نے ڈی سی آفس کمپلیکس میں منعقدہ میٹنگ میں خصوصی سمری رویژن مشق کا جائزہ لیا۔کمشنر سیکرٹری نے ضلع میں خصوصی سمری رویژن مشق کاجائزہ لیتے ہوئے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ فارم 9،10،11،11A،11B کے تحت آنے والے دعوئوں اور اعتراضات کی فہرست کو عوامی جانچ کے لئے نمایاں مقامات پر آویزںکرنے کو یقینی بنائیں۔کمشنر سیکرٹری جو ضلع سانبہ کے اِنتخابی فہرستوں کے مبصر بھی ہیں ، نے اَفسران سے مزید کہا کہ وہ جسمانی طور خاص اَفراد کے لئے ریمپ کا اِنتظام کریں جیسا ضلع بھر کے تمام نامزد پولنگ سٹیشنوں پر یقینی کم سے کم سہولیات ( اے ایم ایف ) کے تحت لازمی قرار دیا گیا ہے ۔میٹنگ میں ضلع الیکشن آفیسر سانبہ انورادھا گپتا نے آبادی سے الیکٹورپاپولیشن ( اِی پی ) کے تناسب ، آدھار سیڈنگ ، نوجوان ووٹروں کے اِضافے ،حذف کرنے والے ووٹروں بشمول ووٹروں کو حلقہ کے اَندر اور باہر منتقل کرنے کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا ۔میٹنگ میں ایس ڈی ایم گھگوال رامکیش شرما، ایس ڈی ایم وِجے پور ونے شرما، اے سی آر منو ہنسا کے علاوہ تحصیل دار الیکشن نائب تحصیل دار اور الیکشن آفیسر کے دیگر اَفسران بھی موجود تھے۔










