ٹی20ورلڈ کپ میچ میں بھارت کیخلاف پاکستان کی جیت

شوپیان میںUAPAکے تحت جماعت اسلامی کی9جائیدایں ضبط

سری نگر//حکام نے یو اے پی اے کے تحت شوپیاں میں کالعدم مذہبی تنظیم جماعت اسلامی کی 9 جائیدادوں کی حدودمیں داخلے پر پابندی لگا دی۔جے کے این ایس کے مطابق ضلع مجسٹریٹ شوپیاں نے ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) کی طرف سے مواصلت کے بعد کم از کم 9 املاک کے داخلے اور استعمال پر پابندی کا حکم دیا ہے جس میں جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے اسکول کی عمارت بھی شامل ہے۔ایک سرکاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ ہدایات غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ 1967 کے سیکشن 8 کے تحت جاری کی گئی ہیں۔ضلع مجسٹریٹ شوپیاںسچن کمار نے کہاکہ ریاستی تحقیقاتی ایجنسی کشمیر(SIA) نے بذریعہ مواصلات نمبر17-19/22/7010بتاریخ5نومبر2022 مطلع کیا ہے کہ کیس کی تحقیقات کے دوران ایف آئی آر نمبر17/2019تحت یواے پی اے ایکٹ کے سیکشن10،11اور13کے تحت پولیس تھانہ بٹہ مالواب پولیس تھانہSIAسری نگرکے ذریعے چھان بین کی جا رہی ہے،9 جائیدادیں منظر عام پر آئی ہیں جو کالعدم تنظیم جماعت اسلامی کی ملکیت ہیں اور ان کے زیر قبضہ ہیں اور ضلع شوپیاں کے دائرہ اختیار میں واقع ہیں اور اُنہیں دفعہUA(P) ایکٹ کے تحت مطلع کیا جانا ہے.حکومت ہند پہلے ہی جماعت اسلامی، جموں و کشمیر کو ’’غیر قانونی انجمن‘‘قرار دے چکی ہے۔ان جائیدادوں میں جماعت اسلامی کے نام پر گاؤں بٹ پورہ میں نادیگام شوپیاں کے امیر ضلع عبدالحمید کے ذریعے2 کنال 15 مرلہ اراضی،، اسی گاؤں میں 7 مرلہ امیر ضلع شہزادہ اورنگزیب کے نام، 7 مرلہ 3 مرلہ شامل ہے۔ سرسائی گاؤں بٹ پورہ میں بھی اورنگزیب کے نام پر 16 مرلہ اور ایک ہی شخص کے نام پر، بٹ پورہ میں ایک کنال اور 7 مرلہ زمین پر زیر تعمیر عمارت اسی شخص کے نام پر، 17 مرلہ اپنے امیر کے ذریعے۔ نو نگری ترال کے محمد سلطان، امیر ضلع شہزادہ اورنگزیب کے نام پر گاؤں ہیپورہ بٹاگنڈ میں 17 مرلہ، گاؤں بونگم میں ایک کنال اور 8 مرلہ اراضی پر2 منزلہ اسکول کی عمارت ابھی تک فعال ہے۔ضلع مجسٹریٹ شوپیاںکے نوٹیفکیشن کے مطابق، فلاح عام ٹرسٹ، شوپیاں کے ذریعے اقراء پبلک اسکول اور گاؤں کنی پورہ/بٹ پورہ میں 4 مرلہ اور 2 مرلہ اراضی پر 4منزلہ عمارت بھی جماعت اسلامی کی جائیدادہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ریکارڈ اور دیگر منسلک دستاویزات کی جانچ پڑتال پر، میں، ضلع مجسٹریٹ شوپیاں، مطمئن ہوں کہ ایکٹ کے تحت (9) جائیدادوں کو مطلع کرنے کے لیے کافی مواد موجود ہے۔ کالعدم مذہبی تنظیم جماعت اسلامی کی 9 جائیدادوں پر پابندی ایس آئی اے کے تفتیشی افسروں کے علاوہ کسی بھی شخص ، انجمنوں یا قانونی ادارے پر ہے جو تفتیش کے مقصد کیلئے ہے اور پولیس افسران جن کے پاس استعمال سے متعلق ممانعت اور پابندیوں کو نافذ کرنے کا دائرہ اختیار ہے۔