لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے لواحقین کی ڈھارس بندھائی
سری نگر //جموں و کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا جمعہ کو جموں میں شوپیان میں15اکتوبر کومارے گئے کشمیری پنڈت پورن کرشن بھٹ کی رہائش گاہ پر ان کے اہل خانہ سے ملنے پہنچے۔ ڈپٹی کمشنر جموں اونی لواسا، اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ اور دیگر افسران بھی ان کیساتھ موجود تھے۔جے کے این ایس کے مطابق لیفٹنٹ گورنر منوج سنہانے متاثرہ خاندان کیساتھ ہمدردی اورتعزیت کی ۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ حکومت کشمیر پنڈت کی بیوی کو نوکری فراہم کرے گی جو اس سال15 اکتوبر کو شوپیاں ضلع میںملی ٹنٹوں کے ہاتھوں مارے گئے تھے۔متاثرہ پنڈت کنبے سے ملاقات کے بعد لیفٹنٹ گورنر جموں وکشمیرکے دفتر نے ایک ٹویٹ کیا ،جسمیں کہاگیاکہ انتظامیہ مقتول کشمیری پنڈت پورن کرشن بھٹ کی اہلیہ کو مستقل سرکاری ملازمت اور خاندان کی ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔










