سرینگر//سرینگر کے شالٹینگ علاقے میں منگل کی صبح سڑک حادثے میں ایک خاتون کی موت ہو گئی۔ذرائع نے بتایا کہ بڈگام کی رہنے والی ایک خاتون جس کی شناخت کلثومہ اہلیہ غلام مصطفی کے بطور ہوئی ہے چوک میں بس کی ٹکر سی زخمی ہوئے جس کو اگرچہ ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ جانبر نہ وسکی ۔ سی این آئی کے مطابق شالہ ٹینگ سرینگرمیں اُس وقت کہرام مچ گیا ایک سڑک حادثے میں ایک خاتون کی موت واقع ہوئی ۔ معلوم ہوا ہے کہ شالہ ٹینگ چوک میں منگل بعد دوپہر ایک تیز رفتار گاڑی نے ایک خاتون کو زور دار ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں خاتون شدید زخمی ہوئے ۔ اس موقعے پر وہاں لوگوں کی بھیڑ جمع ہوئی جنہوںنے خاتون کو نازک حالت میں جے وی سی ہسپتال پہنچایا جہاںوہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھی ۔مہلوک خاتون کی شناخت بڈگام کے غلام مصطفی بٹ کی اہلیہ کلثومہ کے طور پر ہوئی ہے ۔ پولیس نے اس معاملے کی رپورٹ درج کرلی ہے ۔










