جموں//سیکرٹری صحت و طبی تعلیم بھوپندر کمار کی صدارت میں سول سیکرٹریٹ میں قومی تپ دق کے خاتمے کے پروگرام ( این ٹی ای پی ) کے نفاذ کی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے ایک میٹنگ منعقد ہوئی ۔ سیکرٹری محکمہ طبی تعلیم اور صحت نے اپنے ابتدائی خطاب میں جموں و کشمیر یو ٹی سے سال 2025 ء تک یا اس سے پہلے تپ دق کے خاتمے کے پروگرام کی اہمیت کو بیان کیا ۔ انہوں نے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں /کشمیر کو ہدایت دی کہ وہ پورٹل Ni-KSHAY2.0 پر NI-KSHAY Mitras کے رجسٹریشن میں اپنی کوششیں تیز کریں اور پروگرام اَفسران کو ٹی بی کیس کی اطلاع ، علاج کی نگرانی کے ساتھ ساتھ مناسب وقت کی رپورٹنگ اور کمیونٹی کو یقینی بنانے میں مسلسل کوششیں کریں ۔ میٹنگ میں سٹریٹجک اسٹیٹ پلان کیلئے ایکشن پوائنٹس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جس میں دونوں ایس ٹی اوز سے کہا گیا کہ وہ مختلف اشاریوں کے خلاف مناسب اہداف اور ٹائم لائنز جمع کریں۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے یو ٹی کے دونوں ڈویژنوں میں ٹی بی ٹیسٹنگ بڑھانے کی بھی ہدایت کی تا کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں ٹی بی کے مریضوں کی تشخیص اور علاج کیا جا سکے ۔ میٹنگ میں مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم جے اینڈ کے ، پرنسپل جے اینڈ کے میڈیکل کالج جموں ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ، ریاستی تپ دق افسر جموں /کشمیر ، چیف میڈیکل آفیسرز اور دیگر متعلقین نے شرکت کی ۔










