کو قومی پروگرام کے پورٹل’آئی جی آ ٹی‘ کرم یوگی پر راجسٹریشن کرنے پر زور
سرینگر//سرکار نے سیول سروس کی صلاحت سازی کیلئے ملازمین کو قومی پروگرام کے پورٹل’آئی جی آ ٹی‘ کرم یوگی پر راجسٹریشن کرنے پر زور دیا ہے۔حکام کی جانب سے جاری سرکیولر میں کہا گیا ہے کہ حکومت ہند نے قومی پروگرام برائے سول سروسز صلاحت سازی کرم یوگی شروع کیا ہے، جس کا مقصد نفاذ اور انتظامیہ سمیت حکومت میں صلاحیت کی تعمیر اور انسانی وسائل کے انتظامی ڈھانچے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے افسرں اور ملازمین کو تربیتی اداروں کی صلاحیت کو فروغ دینا ہے۔ عمومی انتظامی محکمہ کے سیکریٹری ڈاکٹر پیوش سنگلا کی جانب سے جاری سرکیولر میں کہا گیا ہے کہ یہ پروگرام تمام سرکاری محکموں،اداروں اور ایجنسیوں کے میں شامل ملازمین کیلئے تیار کیا گیا ہے تاکہ انتخابی اور موثر عوامی خدمات کی فراہمی کے لیے ان کی قابلیت کو بڑھایا جا سکے۔ سرکیولر میں مزید کہا گیا ہے’’اس پلیٹ فارم کا مقصد حکام کو اپنی صلاحیتوں کو دریافت کرنے،اور ان کی تو ثیق کے قابل بناتا ہے جو ان کے فرائض کی انجام دہی کے لیے اہم ہیں۔سرکار نے ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام ملازمین صلاحیت سازی کے اس اقدام سے فائدہ اٹھائیں۔ سرکیولر میں ملازمین پر زور دیا گیا ہے کہ وہ خود کو اس پورٹل پر رجسٹر کریں۔ پیوش سنگلا کی جانب سے سرکیلور میں کہا گیا’’اسی مناسبت سے، یہ ہدایت دی جاتی ہے ہے کہ مختلف محکموں،اداروں،نیم سرکاری کود مختار اداروں میں کام کرنے والے تمام سرکاری ملازمین کو’ آئی جی ا? ٹی‘ کرم یوگی پورٹل پر اپنے سرکاری ای میل آئی ڈی کا استعمال کرتے ہوئے رجسٹر کریں اور اہلیت حاصل کریں۔ سرکیولر میں مزید کہا گیا ہے’’ان ممکنہ شعبوں کی نشاندہی کرنے کے لیے، جن میں بہتری کی ضرورت ہے، ان کی موجودہ صلاحیتوں کو بڑھانے اور نئے حاصل کرنے کے لیے پورٹل پر تشخیص ضروری ہے‘‘










