سرینگر میںمنعقدہ مجلس میں علماء وفضلاء اور دانشوروں کی بڑی تعدادنے شرکت کی
سرینگر//سید محمد آفاق چستی کی تصنیف کردہ ’’چھوکھہ داوء ی جگر ‘‘کی رسم رونمائی انجام دی گئی ۔ اس سلسلے میںسرینگر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وادی کی نامور شخصیات نے شرکت کرکے سید محمد آفاق چستی کی کاوشوں اور ذوق تحریر کی تعریف کی ۔ سی این آئی کے مطابق معروف انجینئر سید محمد آفاق چستی کی جانب سے مرتب شدہ شاعری مجموعہ ’’چھوکھہ داوء ی جگر‘‘ کی رسم رونمائی کی ایک شاندار تقریب سرینگر میں منعقد کی گئی جس میں وادی کی نامور شخصیات، ادیبوں ، علمائے دین ، مفکرالاسلام اور صحافیوں نے شرکت کی ۔ اس تقریب میں سید محمد آفاق چستی ، مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام ، معروف ادیب ظریف احمد ظریف، مولانا شوکت احمدم کینگ ، مولانا کرمانی، حکیم غلام حسن غازی، مولانا شمس الرحمان کے علاوہ دیگر شخصیات موجود تھیں ۔ اس موقعے پر مقررین نے سید محمد آفاق چستی کی تحریر کردہ تنصیف پر مفصل تبصرہ کیا ۔ اس موقعے پر سید آفاق چستی نے حاضرین کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ یہ لمحہ ان کی زندگی کاسب سے یاد گار لمحہ ہے انہوںنے کہا کہ مووجدہ دور میں جب سب لوگ تیز تر زندگی میں مصروف ہے ان کی اس مجلس میں تشریف آوری ان کیلئے باعث اعزاز ہے ۔










