38کے قریب سیاحتی مقامات میں ہوٹل مواصلاتی سہولیت دستیاب نہیں 17میں کارپارکنگ کی کوئی گنجائش نہیں
سرینگر// سرما میں سیاحت کوفروغ دینے کے لئے ٹور ازم ڈیپارٹمنٹ نے جموںو کشمیر انتظامی کونسل کے اشتراک سے وسطی ضلع گاندربل کے سونہ مرگ کو سیاحوں کے لئے پر کشش بنانے اور موسم سرما کے دوران سیاحوں کی آواہ جاہی یقینی بنانے کے لئے کئی طرح کے اقدامات اٹھانے کافیصلہ کیاہے ۔سیاح مقامی لوگوں کی مہمان نوازی کے لئے بے قرار ۔وادی کشمیر میں 38کے قریب سیاحتی مقامات کونقشے پر لانے کاٹور ازم ڈیپارٹمنٹ نے اعلان توکیاتاہم 17کے قریب ان سیاحتی مقامات پر قیام مواصلات کارپارکننگ کے لئے کوئی سہولیت ابھی تک دستیاب نہیں ہے جس پر ملکی اور غیرملکی سیاحوں کے ساتھ ساتھ سیاحتی شعبہ سے وابستہ لوگوں نے بھی حیرانگی کاا ظہار کیاہے ۔اے پی آ ئی نیوز کے مطابق سیاحت کوفروغ دینے کے ضمن میں جموںو کشمیر سرکار سیاحتی محکمہ دن رات اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور رواں برس میں سردیوں کے ایام میں سونہ مرگ کوسیاحوں کے لئے کھلارکھنے کے معاملے پرحال ہی میں ٹو ازم کے ڈائریکٹر کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں سونہ مرگ میںسیاحت اور سیاحوں کی سہولیات اور گاندربل کے مافاتی علاقوں جہاں سیاحتی مقامات موجود ہے کی طرف سیاحوں کوراغب کرانے کے معاملات پر تبادلہ خیال ہوا اور ا س بات کاعندیہ دیاگیاکہ سیاحت کوفروغ دینے کے ساتھ ساتھ سیاحوں کوہرطرح کی سہولیت بہم پہنچانے کے ضمن میں کوئی بھی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیاجائیگا ۔موسم سرمامیںسونہ مرگ ،تھاجواس ،ناگرناگ اور اسکے آس پاس کے علاقوں میں موجود سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی رسائی اور انہیں سہولیت بہم پہنچانے کے معاملات پر جموںو کشمیر انتظامیہ اور ٹورازم محکمہ نے تبادلہ خیال کیا۔مقامی طور پر ہوم سٹے کے معاملات زیربحث لائے گئے اور اس بات کویقینی بنایاجارہاہے کہ جھاڑے کے موسم میں برف سے لطف اندوز ہونے کے لئے بڑی تعداد میںسیاح سونہ مرگ اوراس کے آس پاس کے علاقوں کی سیروتفریح کے لئے وارد ہونے جارہے ہیں ۔ٹورازم ڈیپارمنٹ نے گاندربل کے مختلف علاقوں میں سیاحوں کو سہولیات بہم پہنچانے کے معاملات پر ایک بار پھرتبادلہ خیال کیاگیااور اس بات پراطمنان کااظہارکیاگیاکہ جہاں ٹورازم ڈیپارٹمنٹ سیاحت کوفروغ دینے اور بہتر سے بہتر سہولیت بہم پہنچانے میں دلچسپی رکھتے ہے وہی مقامی لوگ سیاحوں کابے صبری کے ساتھ انتظار کرتے ہے اور سیاح بھی مقامی لوگوں کی مہمان نوازی کا شدت کے ساتھ انتظاررکر رہے ہیں ۔ادھرسیاحتی شعبے سے وابستہ لوگوں نے ا س بات پرحیرانگی کااظہار کی اہے کہ وادی کشمیرمیں 38مقامات کوسیاحت کے نقشے پرلایاگیا جن میں 17ایسے مقامات ہے جہاں مواصلات کی کمی ہوٹلوں کی عدم دستیابی اور کار پارکنگ کے لئے جگہ نہ ہونے کے باعث سیاحوں کومشکلوں کاسامناکرنا پڑتاہے اور سیاحتی شعبہ سے وابستہ لوگوں نے اس بات کااظہارکیاہے آخر کب ٹور ازم ڈیپارٹمنٹ ان مقامات پرسیاحوں کوسہولیات بہم پہنچانے کے لئے اقدامات اٹھائے گے تاکہ سیاحوں کوفروغ دینے کے لئے جوکارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہے ان کے مثبت اوردور رس نتائج سامنے آ سکے اور سیاح اس بات پراطمنان کااظہار کرے کہ جموںو کشمیران کے لئے جہاں محفوظ ہے وہی سیاحت کے حوالے سے اس طرح کی سہولیت دستیاب ر ہتی ہے جوڈیجٹل دنیامیں اہمیت کی حامل ہے ۔










