ریاسی//آئندہ وکشت بھارت سنکلپ یاترا کی تیاری کے سلسلے میںپی ڈبلیو ڈی گیسٹ ہاوس کٹرہ میں ڈائریکٹر قبائلی امور حکومت ہند سنگیتا گپتا ضلع پربھاری ریاسی کی صدارت میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر ریاسی ویشیش مہاجن اور ایس ایس پی ریاسی امیت گپتا ، اے ڈی ڈی سی جیوتی سلاتھیہ ، جوائینٹ ڈائریکٹر پلاننگ ، اے سی آر ، اے سی ڈی اور دیگر متعلقہ افسران نے میٹنگ میں حصہ لیا ۔ سنگیتا گپتا نے افسران پر زور دیا کہ وہ مضبوط عوامی شمولیت کو یقینی بنائیں خاص طور پر نوجوانوں کو شامل کرنے پر توجہ دیں ۔ یاترا کا مقصد حکومت کی کامیابیوں کے بارے میں بیداری کو بڑھانا اور استفادہ کنندگان کو مرکزی اسپانسرڈ اسکیموں کے فوائد پہنچانا ہے ۔ فلیگ شپ اسکیموں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے پربھاری موصوفہ نے زمین پر ان کے اثر کو زیادہ سے زیادہ کرنے کیلئے موثر پروجیکشن کی ضرورت پر زور دیا ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے اس موقع پع بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع انتظامیہ تمام بلاکس اور شہری علاقوں کا احاطہ کرنے کیلئے ایک جامع شیڈول تیار کرنے کیلئے پرعزم ہے ۔ ڈی ڈی سی نے ضلع پربھاری ریاسی سنگیتا گپتا کو آگاہ کیا کہ انتظامیہ نے وکشت بھارت سنکلپ یاترا کے انتظامات کو مربوط کرنے کیلئے بلاکس میں سینئر افسران کو تعینات کیا ہے اس کے علاوہ متعلقہ محکموں کے افسران اور ریسورس پرسنز کیلئے ٹریننگ سیشن کا اہتمام کیا ہے ۔










