سری نگر//سنٹرل یونیورسٹی کشمیر نے جمعہ کو 18 دسمبر سے 5 فروری 2023تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق ایک نوٹس کے مطابق جہاں بھی کورسز ابھی مکمل ہونا باقی ہیں، محکموں کو 31 دسمبر تک یا سلیبس کی تکمیل تک آن لائن کلاسز کے ذریعے سلیبس مکمل کرنے کی اجازت ہوگی۔ .نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ایسے تمام محکموں کو ڈین اکیڈمک افیئرز کو تحریری طور پر آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔چھٹی کے بعد کلاس ورک فروری،5،2024 کو دوبارہ شروع کیا جائے گا،”










