Sanjeev Verma visits Panchayat Maitra-A, Billawat in Ramban

سنجیو ورما نے رام بن میں پنچائت میترا ۔ اے اور بلوت کا دورہ کیا

جے جے ایم کے تحت 6.11 کروڑ روپے کی لاگت سے واٹر سپلائی اسکیم بلوت کا سنگِ بنیاد رکھا

رام بن//کمشنر سیکرٹری جنگلات اور ماحولیات سنجیو ورما نے جاری بیک ٹو ولیج فیز 4 کے دوسرے دن ضلع رام بن میں بیک ٹو ولیج 4 کے کے دوران پنچائت میترا ۔ اے میں کئی تقریبات اور میٹنگوں میں شرکت کی جن میں چئیر پرسن ، ضلع ترقیاتی کونسل رام بن ڈاکٹر شمشاد شان نے شرکت کی ۔ سنجیو ورما جو ضلع رام بن کے مینٹر سیکرٹری بھی ہیں نے چئیر پرسن کے ساتھ گورنمنٹ ہائیر سکینڈری اسکول ٹھٹھرکہ کی ری ماڈلنگ کا ای ۔ سنگِ بنیاد رکھا جس میں 420 طلباء کیلئے 3 منزلہ عمارت جس پر 6.35 کروڑ روپے خرچ ہوں گے ، میں سائنس لیب اور لائیبریری کے ساتھ 15 کلاس روم ہیں ۔کمشنر سیکرٹری نے سرپنچ پنچائت ٹھٹھرکہ محمد سلیم ملک کے ساتھ بھی عملی طور پر بات چیت کی اور انہیں اپنی پنچائت میں تعلیم کے شعبے کا ایک بڑا ترقیاتی پروجیکٹ شروع کرنے پر مبارکباد دی اور اس کے علاوہ ان سے علاقے میں خاص طور پر اسکول کے آس پاس کے علاقے میں شجر کاری مہم شروع کرنے کو کہا ۔ قبل ازیں کمشنر سیکرٹری نے دیگرمعززین کے ساتھ پنچائت بلاوات کا بھی دورہ کیا اور جل جیون مشن کے ’ ہر گھر جل ‘ کے تحت پانی کی سپلائی اسکیم بلاوات کی تعمیر کا سنگِ بنیاد رکھا جو کہ محکمہ جل شکتی کے ذریعہ 6.11 کروڑ روپے کی لاگت سے انجام دیا جائے گا ۔ کمشنر سیکرٹری کے ساتھ ڈپٹی کمشنر رام بن مسرت اسلام ، ڈی ڈی سی ممبران رینوکا کٹوچ اور شمیم اختر ، اے ڈی سی ہربنس لال شرما ، سینئر افسران ، پی آر آئی اور عام لوگوں نے بیک ٹو ولیج تقریبات میں شرکت کی ۔ سنجیو ورما نے گورنمنٹ مڈل سکول بلاوات میں مختلف سکولوں کے طلباء کی طرف سے منعقدہ ثقافتی پروگرام میں بھی شرکت کی ۔ مسٹر سنجیو ورما نے علاقے کی خواتین سے متعلق مسائل کا جائیزہ لینے کیلئے مہلا سبھا کا انعقاد بھی کیا ، خواتین کی طرف سے اٹھائے گئے مسائل کو سُننے کے علاوہ انہوں نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ خود انحصاری کیلئے مختلف سماجی اور ترقیاتی اسکیموں کا فائدہ اٹھائیں اور اپنے معاشرے کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں ۔ کمشنر سیکرٹری نے سرپنچ اور پنچوں کے ساتھ تال میل میں آر ڈی ڈی اور دیگر تمام لائن محکموں کے ذریعہ تیار کردہ 2023-24 کیلئے گاؤں کے ترقیاتی منصوبے کی تشکیل کا بھی جائیزہ لیا ۔ چئیر پرسن ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل نے مفاد عامہ کے مختلف مسائل پر بھی روشنی ڈالی اور تمام محکموں کو ہدایت دی کہ وہ اجلاس میں جاری کردہ تمام ہدایات پر عملدرآمد کریں ۔ ڈپٹی کمشنر نے کمشنر سیکرٹری کو ضلع میں خاص طور پر پنچائت میترا ۔ اے اور بلوات میں جاری بڑے پروجیکٹوں اور دیگر ترقیاتی سرگرمیوں کی صورتحال کے بارے میں بھی آگاہ کیا ۔ اس دوران کمشنر سیکرٹری نے ضلع پولیس لائینز رام بن میں یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام بیک ٹو ولیج پروگرام کے طور پر منعقدہ والی بال میچ کا بھی افتتاح کیا ۔