ضلع کی ترقی کیلئے رام اِنتظامیہ اور پی آر آئیز کے عزم کو سراہا
رام بن//کمشنر سیکرٹری جنرل ایڈمنسٹریٹیو ڈیپارٹمنٹ سنجیو ورمانے آج ایک میگا گرام سبھا کی صدارت کی اور رام بن بلاک کی پنچایت میترا۔اے میں’’ بیک ٹو ولیِج کے پانچویں مرحلے کا پروگرام کے تحت پی آر آئی اور عام لوگوں کے مسائل سنے ۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر بصیر الحق چودھری، ڈی ڈی سی ممبر رینوکا کٹوچ، اے ڈی ڈی سی راجندر شرما، اے ڈی سی ہربنس لال، اے سی آر غیاث الحق، اے سی ڈی اشوک کٹوچ، سرپنچ مہندر سنگھ اور دیگر اعلیٰ افسران کے علاوہ پی آر آئی اور لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔کمشنر سیکرٹری نے ضلع رام بن میں پنچایتی راج نظام کے تینوں سطحوں کے عوامی نمائندوں کے اَپنے علاقوں کی ترقی کے عزم کی ستائش کرتے ہوئے ان سے کہا کہ وہ ضلع اِنتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کریں تاکہ معاشرے کی بنیادی ڈھانچے اور سماجی ترقی کو یقینی بنایا جاسکے۔سنجیو ورما نے بچوں اور خواتین کی جسمانی صحت کو حساس بنانے اور برقرار رکھنے میں آشا اور آنگن واڑی کارکنوں سمیت فرنٹ لائن کارکنوں کے کردار کی بھی سراہنا کی۔کمشنر سیکرٹری نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ ایک مشن موڈ پر روزگار سے متعلق سکیموں کی عمل آوری پر توجہ مرکوز کریں۔اس کے علاوہ نوجوانوں کو بھرتی عمل میں بالخصوص مختلف سطحوں پر محکمہ پولیس کی نوٹیفائیڈ اَسامیوں کے لئے حصہ لینے کی ترغیب دیں۔کمشنر سیکرٹری موصوف نے مختلف محکموں بشمول ریونیو، زراعت، باغبانی، باغبانی منصوبہ بندی اور مارکیٹنگ، کوآپریٹیوڈیپارٹمنٹ، محنت و روزگار، ہینڈ لوم اینڈ ہینڈی کرافٹس، ڈسٹرکٹ اِنڈسٹری سینٹر، آئی سی ڈی ایس، سوشل ویلفیئر، جموں و کشمیر بینک اور لیڈ بینک، ایس بی آئی۔آر ایس ای ٹی آئی اور جل شکتی کے ذریعہ لگائے گئے سٹالوں کا معائینہ کرتے ہوئے انہیں ہدایت دی کہ وہ عام لوگوںتک سکیموں کا فائدہ پہنچائیں۔سنجیو ورما نے زراعت اور لائن ڈپارٹمنٹوں، ہینڈ لوم، ہینڈی کرافٹ اور کوآپریٹیو وغیرہ پر زور دیا کہ وہ اَپنی مصنوعات کی پیداوار میں اِضافہ کریں تاکہ مارکیٹ میں مناسب فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے جس سے مقامی لوگوں کے لئے روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے۔اُنہوں نے استفادہ کنندگان میں زمین کی پاس بکس، نینو یوریا کٹس، نئی رجسٹرڈ کوآپریٹو سوسائٹیوں کو سرٹیفکیٹ اور قرض کے مقدمات کے منظوری نامے تقسیم کئے۔کمشنر سیکرٹری نے پھلٹی میں مختلف ترقیاتی کاموں کا بھی معائینہ کیا ۔ اُنہوں نے تعلیمی اِداروں کا دورہ کیا اور طلباء ، اَساتذہ اور مقامی لوگوں سے بات چیت کی۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لیفٹیننٹ گورنر کے روڈ میپ کو نافذ کرنے کے لئے کام کر رہی ہے۔ اس دوران کمشنر سیکرٹری اور ڈی سی نے بھی سرپنچ پنچایت کے بڑے بھائی میترا ۔اے مہندر سنگھ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔کمشنر سیکرٹری نے ضلع اِنتظامیہ اور مقامی لوگوں سے کہا کہ وہ منشیات کے اِستعمال کے خلاف ایک بڑے پیمانے پر مہم شروع کریں تاکہ ضلع میں پوری پنچایتوں کو منشیات سے پاک قرار دیا جا سکے۔بعد میں ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر نے شرکا کو نشا مکتی کا حلف دِلایا۔










