سمارٹ سٹی اِنفراسٹرکچر کی مؤثر مینی ٹیننس کی ہدایت
سری نگر//سری نگر سمارٹ سٹی لمٹیڈ ( ایس ایس سی ایل)کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر( سی اِی او)ڈاکٹر بشارت قیوم نے پیر کی دیر رات سری نگر سمارٹ سٹی اثاثوں کی مسلسل دیکھ ریکھ اور عوامی سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے سری نگر کے سینٹربزنس ڈِسٹرکٹ ( سی بی ڈِی) کا دورہ کیا ۔ اَس دورے کے دوران اُنہوں نے گھنٹہ گھر، شیخ باغ کار پارکنگ اور لال چوک میں قائم میکنائزیڈ کار پارکنگ کی سہولیت کا معائینہ کیا۔معائینے کا مقصد سمارٹ سٹی مشن کے تحت تعمیر کئے گئے شہری بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کی حالت کا جائزہ لینا، مینی ٹیننس میں موجود کمیوں کی نشاندہی کرنا اور فوری اِصلاحی اقدامات کو یقینی بنانا تھا۔ڈاکٹر بشارت قیوم نے معائینے کے دوران متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ نشاندہی کی گئی کمیوں کو ترجیحی بنیادوں پر دور کریں، بغیر کسی تاخیرکے ضروری مرمت اور بحالی کا کام شروع کئے جائیں اور زیرِ اِلتوأ کاموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیںبالخصوص روشنی کے انتظام، پارکنگ کے اِنتظام اور عوامی سہولیات کے کام کرنے پر زور دیا گیا۔سی اِی او نے لال چوک میں سٹریٹ لائٹس، روشنی کے نظام اور عمارتوں کے اگلے حصوں کی آرائشی لائٹنگ کی باقاعدہ دیکھ ریکھ اور بروقت مرمت کی ہدایت دی تاکہ علاقے کی خوبصورتی برقرار رہے اور مناسب روشنی کو یقینی بنایا جا سکے۔اُنہوں نے شیخ باغ میںمتعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ کار پارکنگ کی سہولیت کے قریب کمیونٹی سینیٹری کمپلیکس کو بحال کیا جائے اور اس کی دیکھ ریکھ کی جائے اور پہلی منزل پر عوامی سہولیت کی تکمیل میں تیزی لائیںتاکہ یہ دونوں سہولیات عوام کے استعمال کے لئے فعال ہو سکیں۔اُنہوں نے اَفسران کو مزید ہدایت دی کہ شیخ باغ کار پارکنگ میں گاڑیوں کی آمد و رفت کومنظم کرنے اور رش کو کم کرنے کے لئے کسی متبادل داخلی راستے کے امکانات کا جائزہ لیں۔ لال چوک میں میکنائزڈ کار پارکنگ کی سہولیت پر متعلقہ افسران کو ہدایت دِی گئی کہ ضروری مرمت کریں اور ہائی ماسٹ لائٹنگ سسٹم کو بحال کریں تاکہ مناسب روشنی فراہم ہو سکے۔
ڈاکٹر بشارت قیوم نے سمارٹ سٹی اثاثوں کی مسلسل دیکھ ریکھ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے باقاعدہ فیلڈ معائینوں، حفاظتی مینی ٹیننس اور آپریشنل خامیوں کو فوری طور پر دُور کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔اُنہوں نے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ اصلاحی کاموں کی پیش رفت کی قریبی نگرانی کریں ۔ یہ معائینہ اثاثوں کی دیرپائی، قابلِ اعتماد عوامی خدمات اور شہریوں پر مرکوز شہری انتظام کے تئیںایس ایس سی ایل کے عزم کو اُجاگر کرتا ہے تاکہ سمارٹ سٹی مشن کے تحت تیار کیا گیا بنیادی ڈھانچہ سری نگر کے عوام کی مؤثر اور بہتر خدمت کرتا رہے۔سی ای او کے ہمراہ چیف اِنجینئر ایس ایس سی ایل؛ سپراِنٹنڈنگ اِنجینئر ڈرنیج سرکل ایس ایم سی، ایگزیکٹیو اِنجینئر،ایس ایس سی ایل اور ایس ایم سی اور ایس ایس سی ایل کے دیگر اَفسران بھی تھے۔










