سری نگر//سری نگر پولیس نے 2منشیات فروشوں کو30گرام ہیروئن سمیت گرفتار کیاجبکہ کرالہ گنڈ پولیس نے ایک منشیات اسمگلر کوڈیڑھ کلو گرام چرس سمیت دبوچ لیا۔جے کے این ایس کے مطابق سری نگرپولیس نے اپنے آفیشل ٹویٹر پر جانکاری دی کہ 2بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا جن کے نام اختر حسین ساکنہ کپواڑہ اور عمر فیاض بھٹ ساکنہ شالٹینگ سری نگرہیں۔پولیس نے کہاکہ ملزمان کے پاس سے30 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔سری نگر پولیس نے دونوں گرفتار منشیات فروشوںکیخلاف پولیس تھانہ صفاکدل میں ایک آئی آرنمبر222/2022زیر این ڈی پی ایس ایکٹ 21کے تحت مقدمہ درج کیا اور تفتیش شروع کی گئی۔اُدھر کرالہ گنڈ ہندوارہ پولیس نے ایک اچانک کارروائی میں ایک منشیات اسمگلر کوڈیڑھ کلو گرام چرس سمیت دبوچ لیا۔پولیس نے بتایاکہ پولیس تھانہ کرالہ گنڈ ہندوارہ کی ایک پولیس پارٹی نے ایک منشیات فروش کوگرفتار کرکے اُس کی تحویل سے ایک کلو 500گرام چرس برآمد کیا ۔ملزم کیخلاف پولیس تھانہ کرالہ گنڈ میں ایف آئی آرنمبر90/2022زیر این ڈی پی ایس ایکٹ 21کے تحت مقدمہ درج کیا اور تفتیش شروع کی گئی










