سرینگر نگین کلب اور بمنہ میںپانی کی سپلائی پائپ پھٹ گئی

دن رات لاکھوں لیٹر پانی ضائع، متعلقہ حکام تماشائی

سرینگر//سرینگر میں پینے کے صاف پانی کی سپلائی پائب کئی جگہوںپر جن میںبمنہ اور نگین کلب حضرتبل کے قریب پھٹ گئی ہیں جس کی وجہ سے دن رات لاکھوں لیٹر پینے کا صاف پانی ضائع ہورہا ہے جبکہ اس وجہ سے کئی علاقوں میں پانی کی سپلائی بھی متاثر ہوئی ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق شہر سرینگر کے مختلف علاقوں جن میںجموںکشمیر یتیم خانہ کے باہر بلمقابل ٹٹو گراونڈ اور نگین کلب حضرتبل شامل ہیں میں پینے کے صاف پانی کی سپلائی پائپ پھٹ چکی ہے جس کی وجہ سے دن رات لاکھوں لیٹر پینے کا صاف پانی ضائع ہورہا ہے ۔ لوگوں کے مطابق اس وجہ سے کئی علاقوں میں پانی کی قلت پیدا ہوئی ہے ۔ لوگوںنے کہا کہ ایک طرف پہلے ہی پانی کی سپلائی متاثر ہے اور لوگوں کو قطرہ قطرہ پانی فراہم کیا جارہا ہے تو دوسری طرف پھٹی ہوئی پائپوں کی مرمت کا کام بھی انجام نہیں دیا جارہا ہے اور لاکھوں لیٹر پانی ضائع ہونے کے باوجود بھی متعلقہ حکام اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہا ہے ۔ ادھر مقامی لوگوں نے بتایا کہ پی ایچ ای واٹر ورکس ڈویژن سرینگر کی نوٹس میں جب یہ بات لائی گئی تو انہوں نے بتایا کہ یہ سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت آتا ہے اور جب سمارٹ سٹی حکام سے بات کی گئی تو وہ پی ایچ ای کو اس کیلئے ذمہ دار ٹھہراتے ہیں ۔