سرینگر میں بادام واری فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ آج

سرینگر // سرینگر میں بادام واری فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ آج کھیلا جارہا ہے جس میں ریل بھگت ایف سی کا مقابلہ بادام واری ایف سی سے ہوگا جموں و کشمیر سپورٹس کونسل کے سکریٹری نزہت گل فائنل میچ کے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق سرینگر میں آج یعنی 6 اگست کو بادام واری ناک آو?ٹ فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ریل بھگت ایف سی اور بادام واری ایف سی کے درمیان کھیلا جائے گا فائنل میچ وارث خان سرینگر کے بادام واری پارک میں کھیلا جائے گا اور میچ شام 5 بجے شروع ہو گا۔ دنوں ٹیموں کے درمیان کانٹے کی ٹکر متوقع ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ ٹورنامنٹ بادام واری سپورٹس فیٹرنٹی کے زیر اہتمام اور JKFA کے اشتراک سے کھیلا جاریا ہے ٹورنامنٹ میں 16 ٹیموں نے شرکت کی۔ فائنل میچ کے حوالے سے ایک روز قبل ہی انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ فائنل میچ کی تقریب پر کئی شخصیات کی آمد متوقع ہے جکہ جموں و کشمیر سپورٹس کونسل کے سکریٹری نزہت گل بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گی