سرمائی راجدھانی جموں میں بچوں کو نمونیاں کی بیماری نے پوری طرح سے اپنی لپیٹ میںلے لیا

کئی بچے وینٹلیٹر پرماہرین نے پھر احتیاط برتنے کی لوگوں سے تلقین کی

سرینگر//سردیاں شروع ہونے کے ساتھ ہی بچوں کو نمونیا کی بیماری نے اپنی لپیٹ میں لیاہے کئی بچوں کوجموں کے گور نمنٹ کالج میں ونٹلیٹر پررکھاگیاہے۔ ماہرین نے لوگوں سے تلقین کی کہ سردیوں کے ان ایام میں بچوں بزرگوں کو باہر گھومنے پھرنے کی کم اجازت دے اور اگرایساکرناضروری ہے تو انہیں گرم ملبوسات پہنا دے تاکہ انہیں کسی مشکل کاسامناناکرنا پڑے۔اے پی آئی نیوز کے مطابق چین میں وائرس پھیلنے کے ساتھ ہی جہاں مرکزی وزارت صحت نے ملک کی تمام ریاستوں کی حکومتوں کوہدایت کی تھی کہ وہ نمونیاں اور دوسری بیماریوں سے محفوظ رہنے کے لئے احتیاط کا خاص خیال رکھے تاہم اب اطلاعات مل رہی ہے کہ جموں صوبہ میں نمونیاں کی بیماری نے درجنوں بچوںکواپنی لپیٹ میں لیاہے او رنمونیاکی بیاری بچوں میں تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے۔ ایک ہزار سے زیادہ بچوں کوگو رنمنٹ میڈیکل کالج میں بھرتی کیاگیا جن میں کئی ایک بچوں کوسانس لینے میں مشکلو ں کاسامناکرنا پڑتاتھااور انہیں ونٹلیٹرپرمنتقل کرنا پڑا۔ ماہرین نے لوگوں سے تلقین کی کہ وہ نمونیااور دوسری بیماریوں سے محفوظ رہنے کے لئے احتیاط کاخاص خیال رکھے۔ بچوں بزرگوں کوباہرجانے سے روک دے اور اگر ایسا کرنا لازمی ہے تو انہیں گرم ملبوسات پہننے کی تلقین کے ساتھ ساتھ ان پرنظرگزر رکھے تاکہ وہ کسی او ربیماری کاشکار ناہوسکے ۔ادھروادی میں بھی نزلہ، زکوم ،بخار بڑے پیمانے پرپھوت چکی ہے اور ماہرین بار بارلوگوں کوتلقین کرتے ہیں کہ سردیوں کے ایام میں وہ احتیاط بھرتے اکثرو بیشترکمروں میں گیس کوئلہ بخاری کااستعمال کیاجاتاہے اچانک جب بچے بزرگ جوان باہرنکلتے ہیں تووہ طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلاہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق بند کمروں کی کھڑکیاں دن میں ایک دو بار کھولے تازہ ہوا لے گرم پانی پئے اوراُبھال کر پانی استعمال کرنے کی عادت ڈالے ہلکا پھلکا غذا کااستعمال کرے تاکہ انہیں بیماریاں اپنی لپیٹ میں نالیں ۔