ساگر دتاترے نے ڈوڈہ میں ’نشہ مُکت بھارت ابھیان‘ پر جائزہ میٹنگ کی صدارت کی

ساگر دتاترے نے ڈوڈہ میں ’نشہ مُکت بھارت ابھیان‘ پر جائزہ میٹنگ کی صدارت کی

ڈِی ایڈکشن سینٹروں ،قانون عملانے اور بیداری پر زور دیا

ڈوڈہ//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی طرف سے 11 ؍اپریل 2026 کو شروع کی گئی’ نشہ مکت بھارت ابھیان ‘کے تحت 100 روزہ مہم کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ ڈِی سی آفس کمپلیکس ڈوڈہ کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوئی۔میٹنگ کی صدارت مہم کے ضلعی سرپرست سپیشل سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار جموںوکشمیر ساگر دتاترے ڈویفوڈے نے کی۔میٹنگ میںضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ کرشن لال، ایس ایس پی ڈوڈہ کارتک شروتریہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ انیل کمار ٹھاکر، ڈِی پی او آئی سی ڈِی ایس ڈوڈہ اختر حسین قاضی، اے سی ڈِی ڈوڈہ دین محمد آفاقی، ایس اِی پی ڈبلیو ڈی (آر اینڈ بی)، ایس اِی جل شکتی، ڈی ایف او ڈوڈہ، جوائنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن محمد آفاق، سی پی او ڈوڈہ منیش کمار منہاس، اے سی پی ڈوڈہ مشرف حفیظ، جی ڈی سی ڈوڈہ، بھدرواہ، کستی گڑھ اور ٹھٹھری کے پرنسپلوں سمیت دیگر ضلعی و سیکٹورل اَفسران نے بذریعہ آن لائن اور ذاتی طور پر شرکت کی۔دورانِ میٹنگ سپیشل سیکرٹری نے مہم کے تحت مختلف محکموں کے ایکشن پلان، جاری سرگرمیوں اور حاصل کردہ کامیابیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ تعلیمی اِداروں میں طلبأ میں منشیات کے اِستعمال کے معاملات نہ ہونے کے برابر ہیں اور سخت چوکسی برقرار رکھنے کی ہدایت دی گئی۔سپیشل سیکرٹری نے ایس ڈِی ایم ٹھٹھری اور کالجوں کے پرنسپلوںکے ساتھ بھی زمینی صورتحال جاننے اور فیڈبیک حاصل کرنے کے لئے بات چیت کی۔ محکمہ صحت نے منشیات سے متاثرہ رجسٹرڈ مریضوں کا ڈیٹا پیش کیا جبکہ ضلع میں مخصوص ڈِی ایڈیکشن سینٹروں کوقائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ مہم کے تحت مختلف محکموں نے بیداری اقدامات،رسائی پروگراموں اور کمیونٹی کی شرکت کو اُجاگر کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ کرشن لال نے ایک مفصل پرزنٹیشن کے ذریعے ضلعی سطح کی سرگرمیوں، مرحلہ وار ایکشن پلان اور مہم کے شیڈول کا جائزہ پیش کیا۔ اُنہوں نے بتایا کہ ضلع پولیس نے ایس ایس پی ڈوڈہ کی نگرانی میں منشیات کے اِستعمال اور سمگلنگ کے خلاف مؤثر اقدامات کئے ہیں۔محکمہ تعلیم، صحت، دیہی ترقی، سماجی بہبود، اعلیٰ تعلیم، زراعت، محنت، آئی سی ڈی ایس، جنگلات اور کھیل کود کے محکموں نے اپنے اقدامات پیش کئے۔ محکمہ کھیل نے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں شامل کرنے کی کوششوں کو اُجاگر کیا جبکہ اے سی ڈِی ڈوڈہ نے پنچایت سطح پر بیداری مہمات اور نشاندہی شدہ علاقوں میں بھنگ کی فصل کی کامیاب تلفی کے بارے میں بتایا۔ یہ بھی بتایا گیا کہ اَب تک کسی پنچایت سے منشیات سے متعلق کوئی کیس رِپورٹ نہیں ہوا ہے۔سپیشل سیکرٹری نے مہم کو مزید مضبوط بنانے کے لئے اہم ہدایات جاری کیں جن میں مذہبی رہنماؤں، سماجی نمائندوں اور نچلی سطح کے کارکنوں بالخصوص آنگن واڑی عملے کو شامل کرتے ہوئے وسیع پیمانے پر بیداری پیدا کرنے پر زور دیا گیا۔ اُنہوں نے مشاورتی خدمات کو مضبوط بنانے، میڈیکل دکانوں کی سی سی ٹی وی کے ذریعے کڑی نگرانی اور اَدویات کی فروخت کی ہفتہ وار رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت دی۔ایس ایس پی ڈوڈہ کو منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی، نیٹ ورکس کو ختم کرنے اور سنگین معاملات میں قانونی اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی۔