لشکر سے وابستہ پانچ مقامی ملی ٹنٹ از جاں ، دو رہائشی مکان تباہ ، بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمد
راجوری کے بدھل جنگلات میں جھرپ جاری ، ایک ملی ٹنٹ ہلاک ، آپریشن وسیع کر دیا گیا / پولیس
سرینگر/ // جنوبی ضلع کولگام کے سامنو ڈی ایچ پور ہ علاقے میںفوج و فورسز اور ملی ٹنٹوں کے مابین مسلح تصادم آرائی میں پانچ مقامی لشکر ملی ٹنٹ ا ز جاں ہو گئے ۔ پولیس نے جھڑپ میں پانچ ملی ٹنٹوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مارے گئے ملی ٹنٹوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود ضبط کر لیا گیا ۔ ادھر راجوری کے بدھل جنگلات میں جاری مسلح تصادم آرائی میں ایک عدم شناخت ملی ٹنٹ مارا گیا جبکہ علاقے میں آپریشن جاری ہے۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق کولگام کے سامنو ڈی ایچ پورہ میں ملی ٹنٹوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج ، سی آر پی ایف اور جموں کشمیر پولیس نے جمعرات کے بعد دوپہر علاقے کو محاصرہ میں لیکر تلاشی کارروائی شروع کردی۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں طویل عرصہ تک تلاشی آپریشن کے بعد وہاں چھپے بیٹھنے عسکریت پسندوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی علاقے میں جھڑپ شروع ہوئی۔ ذرائع کے مطابق اسی دوران فورسز کی اضافی کمک علاقے کی جانب روانہ کی گئی جنہوں نے پورے علاقے کو سیل کر دیا اور جنگجوئوںکے فرار ہونے کے تمام راستے سیل کر دئے گئے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی فائرنگ کے نتیجے میںگولیوں کے تبادلے کے بعد علاقے کا محاصرہ وسیع کر دیا گیا ہے اور ملی ٹنٹوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علاقے میںکچھ وقت تک گولی باری ہوئی جس کے بعد خاموشی چھا گئی ۔ادھر جمعرات کی شام دیر گئے اندھیرا چھا جانے کی وجہ سے آپریشن ملتوی کر دیا گیا جبکہ جمعہ کی اعلیٰ الصبح روشنی کی پہلی کرن چھا جانے کے ساتھ ہی آپریشن دوبارہ بحال ہوا اور فائرنگ کا تبادلہ دوبارہ شروع ہوا جس دوران کچھ وقفے کے بعد سیکورٹی فورسز نے دو مکانات جن میں ملی ٹنٹ موجود تھے کو بارودی دھماکوں کے ساتھ اڑا دیا اور بعد میں تلاشی آپریشن کے دوران جھڑپ کے مقام سے پانچ ملی ٹنٹوں کی نعشیں بر آمد کر لی گئی ۔مارے گئے عسکریت پسندوں کی شناخت یاسر بلال احمد بٹ عرف ہمیس ولد بلال احمد بٹ ساکنہ کے ایچ رینہ وانپوہ، دانش حمید ولد عبدالحمید،عبید احمد پڈر ولد علی محمد پڈر ساکنان چکورا شوپیاں، سمیر شیخ ولد فاروق احمد ساکنہ چک چولینڈ شوپیاں اور ہنزل یعقوب شاہ ولد محمد یعقوب شاہ ساکنہ راولپورہ شوپیاں کے بطور ہوئی ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سامنو ڈی ایچ پورہ کولگام میں ملی ٹنٹوں کی موجودگی کی سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد جمعرات کے بعد دوپہر علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔انہوں نے بتایا کہ جوں ہی سیکورٹی فورسز کے اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود جنگجووں نے حفاظتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔اْن کے مطابق سلامتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران شدید گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔انہوں نے بتایا کہ علاقے میں طویل آپریشن جمعہ کی صبح تک جاری رہا اور جمعہ کی صبح آپریشن ختم ہوتے ہی جھڑپ کے مقام سے پانچ ملی ٹنٹوں کی نعشیں بر آمد ہو ئی ۔ انہوں نے کہا کہ ملی ٹنٹوں کی شناخت مقامی کے بطور ہوئی اور ان کا تعلق عسکری تنظیم لشکر طیبہ ٹی آر ایف سے تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ مارے گئے ملی ٹنٹوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود ضبط کر لیا گیا ۔ ادھر جموں کے راجوری بدھل جنگلات میں بھی ملی ٹنٹوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین جاری جھڑپ میں ابھی تک ایک ملی ٹنٹ مارا گیا ۔ پولیس کے مطابق راجوری کے بدھل جنگلات میں ملی ٹنٹوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد وہاں تلاشی آپریشن شروع کر دیاگیا جو جھڑپ میں تبدیل ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ علاقے میں ایک ملی ٹنٹ ابھی تک مارا گیا جبکہ آپریشن جاری ہے ۔










