آپریشن سندور نے دہشت گردی کیخلاف ٹھوس موقف کا پیغام دیا: راجناتھ

سال 2047تک ملک کو ایک ترقی یافتہ بنانے کا ہدف مقرر کیا جائے گا

ہم مسلسل جدید ہتھیاروں سے لیس ہو رہے ہیں:راجناتھ

سرینگر/// ہماری حکومت فوج کی تینوں شاخوں کے درمیان انضمام اور اتحاد کو بڑھانے کیلئے مسلسل کوششیں کر رہی ہے کی بات کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ مستقبل میں ہمیں ایسے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا جن کا مقابلہ ہماری سروسز مل کر بہتر طریقے سے کر سکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی نے سال 2047 تک ملک کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کا ہدف مقرر کیا ہے اور وہ موجودہ وقت کو عبوری دور کے طور پر دیکھتے ہیں۔ سی این آئی کے مطابق گزشتہ 24 سالوں میں وزیر دفاع کے بطور آرمی وار کالج، مہو کے پہلے دورے کے دوران راجناتھ سنگھ نے وہاں فوجیوں سے خطاب کیا ۔ اس موقعہ پر انہوں نے ملک کے سامنے نئے چیلنجوں کے طور پر جنگ کے ’’غیر روایتی طریقوں‘‘کی نشاندہی کی۔ راجناتھ سنگھ نے کہا بہت سے غیر روایتی طریقے جیسے انفارمیشن وارفیئر، اے آئی پر مبنی جنگ، پراکسی وار، الیکٹرو میگنیٹک وار، خلائی جنگ، اور سائبر حملے اب ہمارے لیے ایک چیلنج ہیں۔ الیکٹرانک چپس کی دستیابی پر مختلف ممالک کا غلبہ بھی مسئلہ ہے۔ نایاب زمینی مواد پر اجارہ داری بھی ایک بڑے چیلنج کی نشاندہی کرتی ہے۔ ہائبرڈ جنگ اور گرے زون جنگ ہمارے چیلنجوں میں اضافہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ’’ اس مشکل صورتحال میں یہ ضروری ہو جاتا ہے کہ ہندوستانی فوج کو ایسے تمام حالات سے نمٹنے کیلئے تربیت یافتہ اور لیس رہنا چاہیے۔ یہ دیکھنا بہت اچھا ہے کہ مہو کے تربیتی مراکز ان کوششوں میں بہت اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ جگہ 200 سال سے زیادہ عرصے سے اپنی فوجی بہادری کیلئے مشہور ہے‘‘۔راجناتھ سنگھ نے کہا ’’ ہماری حکومت تینوں افواج کے درمیان انضمام اور اتحاد کو بڑھانے کیلئے مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔ کیونکہ مستقبل میں ہمیں ایسے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا جن کا مقابلہ ہماری سروسز مل کر بہتر طریقے سے کر سکیں گی۔ مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ مہو چھاؤنی میں تمام ونگز کے افسران کو اعلیٰ سطح کی تربیت فراہم کی جاتی ہے۔ ‘‘
وزیر اعظم نریندر مودی نے 2047 تک ملک کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اور وہ موجودہ وقت کو عبوری دور کے طور پر دیکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔انہوں نے کہا ’’فوجی نقطہ نظر سے، ہم مسلسل جدید ہتھیاروں سے لیس ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نہ صرف اپنی فوجوں کو لیس کررہے ہیں بلکہ ملک میں تیار کردہ آلات بھی دوسرے ممالک کو بھیج رہے ہیں‘‘۔خیال رہے کہ اتوار کو وزیر دفاع نے مہو میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے لیے وقف ایک یادگار بھیم جنم بھومی کا دورہ کیا اور ان کی جائے پیدائش پر بھارت رتن اور ہندوستانی آئین کے معمار کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو بے لوث خدمت کا مظہر قرار دیا، جنہوں نے اپنی زندگی سماجی مساوات اور بااختیار بنانے کے لیے وقف کر دی۔