کپوارہ//سرحدی ضلع کپوارہ کے میدانی میں گزشتہ کچھ دنوں سے لگاتار بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں برفبار ی کے نتیجے میں معمولات زندگی درہم برہم ہوکررہ گئے ہیں۔جے کے این ایس نامہ نگار طارق راتھر کے مطابق سادھاناتاپ،سادھنا پاس،فرکیان ٹاپ اور زیڈ گلی پر لگاتار برفباری کے نتیجے میں ضلع انتظامیہ نے2 دن قبل کپوارہ کرناہ شاہراہ پر گاڑیوں کی نقل وحمل روک دی۔ اگر چہ کل ضلع انتظامیہ نے سادھنا پر ایک بار پھر ٹنگڈار سے کپوارہ کی طرف گاڑیوں کی اجازت دی اور سڑک کو آمدرفت کے لئے بحال کیا تاہم منگل کی شام سے برفباری ہونے کے نتیجے میں سادھنا پر 6 انچ برف جمع ہونے پر سڑک کو ایک بار پھر بند کردی گئی۔ ادھر مڑھل سکیٹر میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور ڈیڑھ فٹ برف جمع ہوگئی ہے۔ لگاتار برفباری کی وجہ سے معمولات زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئی ہے۔ انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ پہاڑی علاقوں کا رخ نہ کریں اور بالائی علاقوں میںرہنے والے لوگوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ گھروں سے بلاوجہ باہر نہ نکلیں اورنقل وحمل میں احتیاط برتیں۔ادھر بدھ کو دن بھر بارشوں کا سلسلہ جاری کے ساتھ ہچہ مرگ رامحال میں بھی ہلکی برفباری کا سلسلہ دوپہر سے شروع ہوا۔










