جموں//سابق وزیر اور بی جے پی کے سینئر لیڈر اجات شترو سنگھ نے آج راج بھون میں لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا سے ملاقات کی ۔ ان کے ساتھ شریمتی ریتو سنگھ بھی تھیں ۔ اجات شترو سنگھ نے لفٹینٹ گورنر کو برطانوی پارلیمنٹ میں یومِ الحاق کی یادگاری تقریب کے سلسلے میں اپنے دورہ برطانیہ کے بارے میں آگاہ کیا ۔ اس تقریب کا اہتمام برطانیہ میں مقیم جموں کشمیر ڈاسپورہ نے کیا تھا ۔ لفٹینٹ گورنر کو ڈاکٹر ایس این پنڈتا کی تصنیف ’’ کشمیر انڈر دی ڈوگراس ۔ امن ، ترقی اور جدیدیت کی طرف ‘‘ کتاب بھی پیش کی گئی ۔










