رانا نے ڈوڈہ میں گجر اور بکروال ہوسٹلز کا جائیزہ لیا

رانا نے ڈوڈہ میں گجر اور بکروال ہوسٹلز کا جائیزہ لیا

معیاری تعلیم اور بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کرنے پر زور دیا

ڈوڈہ//قبائلی امور کے وزیر مسٹر جاوید احمد رانا نے ڈوڈہ میں گرلز اینڈ بوائیز گجر اور بکروال ہوسٹل کا دورہ کیا تا کہ رہائشی طلباء کو فراہم کی جا رہی سہولیات کا جائیزہ لیا جا سکے ۔دورے کے دوران وزیر نے ہوسٹلز کے مختلف حصوں کا معائینہ کیا اور ضروری سہولیات کی دستیابی ، اکیڈمک سپورٹ سسٹم اور ہوسٹل میں رہنے والے طلباء کی مجموعی حالاتِ زندگی کا جائیزہ لیا ۔ انہوں نے معیاری تعلیمی سہولیات اور ساز گار ماحول کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا تا کہ طلباء کو ان کے تعلیمی مشاغل میں مہارت حاصل ہو سکے ۔ مسٹر رانا نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ ہوسٹلز میں انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن اور سہولیات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے ضروری اقدامات اٹھائیں ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ قبائلی طلباء کو بہتر تعلیمی اور رہائشی امداد فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے ۔ وزیر نے طلباے سے بھی بات چیت کی ، ان کی تعلیمی ترقی کے بارے میں دریافت کیا اور سہولیات کے حوالے سے ان کے تاثرات اور تجاویز سُنیں ۔ انہوں نے انہیں یقین دلایا کہ رہائش اور تعلیم کے بہتر معیار کو یقینی بنانے کیلئے حقیقی خدشات کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جائے گا ۔ دورے کے دوران قانون ساز شکتی راج پریہار ، دلیپ سنگھ پریہار اور ضلع ڈوڈہ کے اعلیٰ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔