رانا نے ضلع پونچھ کیلئے سالانہ ایکشن پلان 2026-27 کا جائیزہ لیا

رانا نے ضلع پونچھ کیلئے سالانہ ایکشن پلان 2026-27 کا جائیزہ لیا

جموں//وزیر برائے جل شکتی ، جنگلات و ماحولیات اور قبائلی امور مسٹر جاوید احمد رانا نے پونچھ ضلع کیلئے مالی سال 2026-27 کے سالانہ ایکشن پلان کا جائیزہ لینے کیلئے منعقدہ ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ میں سیاحت ، منصوبہ بندی ، پبلک ورکس ، جنگلات ، جل شکتی ، صحت ، تعلیم ، دیہی ترقی اور بجلی سمیت مختلف محکموں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔ میٹنگ کے دوران سیکٹر وار ترجیحات ، جاری منصوبوں اور پلان کے تحت مجوزہ نئے کاموں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر موصوف نے حقیقت پسندانہ منصوبہ بندی ، بروقت عملدرآمد اور وسائل کے زیادہ سے زیادہ استعمال کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے افسران کو اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی کہ یہ منصوبہ لوگوں کی حقیقی ضروریات کی عکاسی کرتا ہے جس میں بنیادی ڈھانچہ ، پینے کے پانی کی فراہمی ، سڑکوں کے رابطے ، صحت کی سہولیات اور تعلیم کی خدمات کو بہتر بنانے پر توجہ دی جائے ۔ شفافیت اور جوابدہی پر زور دیتے ہوئے مسٹر رانا نے محکموں سے کہا کہ وہ قریبی کوارڈینیشن برقرار رکھیں اور ٹائم لائنز پر سختی سے عمل کریں ۔ انہوں نے جامع اور ضرورت پر مبنی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے منصوبہ بندی کے عمل میں منتخب نمائندوں کو شامل کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا ۔ وزیر نے ایسے کاموں کو ترجیح دینے پر زور دیا جن کا خاص طور پر ضلع کے دور دراز اور غیر محفوظ علاقوں میں زیادہ سے زیادہ عوامی اثر ہو ۔ انہوں نے افسران کو مزید ہدایت دی کہ وہ اہم پروجیکٹوں پر پیش رفت کی قریب سے نگرانی کریں اور رکاوٹوں کو مقررہ وقت میں دور کریں ۔ میٹنگ کے دوران محکموں نے اپنے مجوزہ اخراجات پیش کئے اور کامیابیوں اور چیلنجوں پر روشنی ڈالی ۔ وزیر نے تجاویز کا تفصیل سے جائیزہ لیا اور منصوبہ کو بہتر اور مستحکم کرنے کیلئے ضروری ہدایات جاری کیں ۔ متوازن اور مساوی ترقی کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے مسٹر جاوید رانا نے کہا کہ سالانہ ایکشن پلان ضلع پونچھ میں ترقی کو تیز کرنے اور لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے ایک روڈ میپ کے طور پر کام کرے ۔