رام بن//کمشنر سیکرٹری تعلیم مسٹر رام نواس شرما نے گورنمنٹ ڈگری کالج ( جی ڈی سی ) رام بن کا دورہ کیا تا کہ تعلیمی سرگرمیوں ، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور قومی تعلیمی پالیسی ( این ای پی 2020 ) کا نفاذ کا جائیزہ لیا جا سکے ۔ پرنسپل جی ڈی سی رام بن نے فیکلٹی ممبراز اور طلبہ کے ہمراہ کمشنر سیکرٹری کا گرم جوشی سے استقبال کیا ۔ دورے کے دوران رام نواس شرما نے کلاس رومز ، لیبارٹریز ، لائیبریری ، آئی ٹی سہولیات اور کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے طلبہ اور فیکلٹی سے بات چیت کی اور پیش کئے جانے والے کورسز ، داخلے کی صورتحال ، نتائج اور مہارت کی ترقی و کیرئیر کاؤنسلنگ کے تحت کئے گئے اقدامات کے بارے میں معلومات حاصل کیں ۔ فیکلٹی اور طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر سیکرٹری نے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں اعلیٰ تعلیم کے انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے کیلئے حکومت کے عزم پر زور دیا ۔ انہوں نے معیاری تعلیم ، این ای پی 2020 کے حرف و حرف اور روح کے مطابق نفاذ ، تحقیق ، جدت اور کاروباری صلاحیتوں کو فروغ دینے اور کالجوں کو اخلاقی رہنمائی اور کردار سازی کے مراکز بنانے پر زور دیا ۔ انہوں نے کالج انتظامیہ کو جاری تعمیراتی کاموں کو تیز کرنے ، مجموعی داخلہ تناسب ( جی ای آر ) بڑھانے ، وسائل کے بہترین استعمال کو یقینی بنانے اور نشہ مکت بھارت ابھیان ، کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں کے تحت باقاعدہ سرگرمیاں منعقد کرنے کی ہدایت بھی دی ۔ کمشنر سیکرٹری نے گرین جے اینڈ کے مشن کے تحت کالج کے احاطے میں ایک پودا لگایا اور کالج کی صاف ستھری اور سبز کیمپس برقرار رکھنے کی کوششوں کی تعریف کی ۔ بعد ازاں کالج کے پرنسپل نے شکریہ ادا کیا اور یقین دہانی کرائی کہ اعلیٰ تعلیم محکمہ کی ہدایت کو حرف بحرف اور روح کے مطابق نافذ کیا جائے گا ۔
امریکہ میں 35 ہزار سے زائد ورک پرمٹ درخواستیں مسترد
شکاگو میں مندر پر فائرنگ کی سازش ، سفید فارم نوجوان گرفتار
قندھار میں بس اور ٹرک حادثہ ، 15 افراد ہلاک
عالمی تیل منڈی میں اتار چڑھاؤ، خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ
ترکی: استنبول میں شدید بارش اور سیلاب سےدو افراد ہلاک، چھ صوبوں میں اسکول بند
40 عالمی میڈیا ادارو ںکا اتحاد، اے آئی کمپنیوں کیلئے بڑا چیلنج
یکم نومبر سے موبائل پرکال کرنے والے کا نام دکھائی دیگا
اسلام قبول کرنے پر مسلم پسماندہ طبقے کے ریزرویشن کا حق خودبخود نہیں ملے گا،سپریم کورٹ کا ریمارک
جنتر منتر کا احتجاجی مقام ختم کرنے کے معاملہ کی سماعت
:KASHMEDCON 2026اختتام پذیر،طبی تحقیق اور جدید علاج پر اہم تبادلۂ خیال










