رامیشور تیلی نے بڈگام میں زیر تعمیر 100بستروں والے اِی ایس آئی سی ہسپتال کی پیش رفت کا معائینہ کیا

بڈگام//مرکزی وزیر مملکت پیٹرولیم ، قدرتی گیس ،محنت و روزگار رامیشور تیلی نے سیڈ کو اِنڈسٹریل کمپلیکس اومپورہ میں زیر تعمیر 100 بستروں والے ایمپلائز سٹیٹ اِنشورنس کارپوریشن ( اِی ایس آئی سی ) ہسپتال کا معائینہ کیا۔اِس موقعہ پر مرکزی وزیر مملکت نے کہا کہ اِس ہسپتال کے مکمل ہونے سے اِی ایس آئی سی ہسپتالوں کی تعداد 161 تک پہنچ جائے گی کیوں کہ 8میڈیکل کالجوں سمیت 160 ہسپتال پہلے ہی وزارت کے ذریعے آسانی سے چلائے جارہے ہیںاور مختلف رِیاستوں میں اِستفادہ کرنے والوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ اِی ایس آئی سی دُنیا کی بہترین کثیر جہتی سماجی تحفظ سکیموں میں سے ایک ہے۔ابتداً، مرکزی وزیر مملکت موصوف کو جانکاری دی گئی کہ یہ ہسپتال 159 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جارہا ہے اور اِس میں صحت کی جدید سہولیات ہوں گی جن میں چوبیس گھنٹے ایمرجنسی ، اوپی ڈی ، آئی پی ڈی ، آپریشن تھیٹر، ڈینٹل ، میٹرنٹی ، آئی سی یو وارڈ ، تشخیصی لیبارٹریوں، نفسیاتی شعبہ اور دیگر تمام صحت سہولیات وہاں رکھی جائیں گی ۔وزیر مملکت موصوف نے کہا کہ ہسپتال مریضوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرے گا اور تمام جدید مشینری اور طبی اور پیرا میڈیکل سٹاف کی مناسب تعیناتی سے لیس ہوگا۔اُنہوں نے ہسپتال کی تیزی سے تکمیل پر زور دیا اور متعلقہ ایجنسی کو ہدایت دی کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائے کہ اسے جون 2024 ء سے پہلے مکمل کیا جائے۔وزیر مملکت موصوف نے اِی ایس آئی سی کے فوائد کو زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنے والوں تک پہنچنے کو یقینی بنانے کے لئے فیکٹریوں کے زیادہ سے زیادہ ملازمین اور دیگر مزدوروں یا کسی بھی ورک فورس کے رجسٹریشن پر زور دیا جو عارضی بنیادوں پر بیمہ شدہ اَفراد کے طور پر کام کر رہے ہیں تاکہ اِی ایس آئی سی کے فوائد حاصل کرسکیں۔اُنہوں نے محکمہ محنت و روزگار کو ہدایت دی کہ وہ جموںوکشمیر یوٹی میں موجود تمام کار خانوں اور دیگر کاروباری اِکائیوں میں تمام کارکنوں کی تشخیص اور جسٹریشن کریں۔اُنہوں نے پردھان منتری شرم یوگی ماندھان ( پی ایم ایس وائی ای ) پنشن سکیم کے تحت اِستفادہ کنندگان کی رجسریشن پر بھی زور دیا۔اُنہوں نے کہا کہ 38 کروڑ ہدف میں سے اَب تک 30کروڑ مستفید ین رجسٹرڈ ہوچکے ہیں اور ملک بھر میں اِی ۔ شرم کارڈ حاصل کرچکے ہیں۔اِس موقعہ پر ریجنل ڈائریکٹر اِی ایس آئی سی اے کے شرما، بورڈ ممبر ایس پی تیواری ، سی اِی سی پی ڈبلیو ڈی رامپال ،لیبر کمشنر جے اینڈ کے اے آر وار ، ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ نثار احمد ، ایس ایس پی طاہر سلیم ، اے ڈی سی بڈگام ڈاکٹر ناصر احمد ، جی ایم ڈی آئی سی محمد اشرف ، ڈی ڈی ایمپلائمنٹ مشتاق احمد اور اے ایل سی ضمیر احمد بھی وموجود تھے۔