دو فوجی کپیٹن ، حوالدار اور دوفوجی اہلکار وں کے علاوہ دو ملی ٹنٹ از جاں ، میجر سمیت دو فوجی زخمی
سرینگر // جموں کے راجوری ضلع کے بجی مال کملاکوٹ جنگلات میں فوج و فورسز اور جنگجوئوں کے مابین جاری تصادم آرائی کے دوسرے روز دو ملی ٹنٹ اور ایک اور فوجی اہلکار ہلاک ہو گیا جس کے ساتھ ہی جھڑپ میں ابھی تک دو فوجی کپٹنوں اور جے سی او سمیت 7ہلاکتیں ہوئی ہے جبکہ فوجی میجر سمیت تین فوجی اہلکار زخمی ہے جن کا علاج اسپتال میں جاری ہے ۔ دفاعی ترجمان نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ راجوری کے جنگلات میں طویل تلاشی آپریشن کے بعد بدھ کی صبح سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے مابین جاری جھڑپ میں ابھی تک دو پاکستانی ملی ٹنٹ مارے گئے جبکہ فوج کے پانچ اہلکار بھی از جاں ہو گئے جن میں سے دو کپٹن ، ایک جے سی او اور دو سپاہی شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جنگلات میں وسیع پیمانے پر آپریشن جاری ہے ۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق راجوری کے بجی مال کملا کوٹ جنگلات میں ملی ٹنٹوں کی موجودگی کے بعد طویل تلاشی آپریشن مسلح تصادم آرائی میں تبدیل ہو گیا جس دوران بدھ کی صبح جنگلات میں چھپے بیٹھے جنگجوئوں اور سیکورٹی فورسز کا با ضابطہ طور پر آمنا سامنا ہوا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بدھ کی صبح جنگلات میں تلاشی کارروائی کے دوران وہاں موجود ملی ٹنٹوں کے ایک گروپ نے فرار ہونے کی کوشش کی اور تلاشی پارٹی پر فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی جنگلات میں جھڑپ شروع ہوئی ۔ ذرائع نے بتایاکہ جھڑپ کی شروعات کے ساتھ ہی سیکورٹی فورسز کی مزید کمک علاقے کی جانب روانہ کی گئی اور ملی ٹنٹوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا جس دوران ملی ٹنٹوں کے گروپ نے فورسز پر شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو فوجی کپٹن ، جے سی او سمیت سات فوجی اہلکار شدید طو رپر زخمی ہو گئے ۔ معلوم ہو اہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہو ئے فوجی اہلکار کو اسپتال علاج کیلئے پہنچایا گیا جہاں دو کپٹن ،جے سی او اور ایک فوجی اہلکار زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھے ۔جمعرات کی صبح علاقے میں پھر سے ملی ٹنٹوں اور سیکورٹی فورسز کا آمنا سامنا ہوا جس کے بعد دن بھر جاری رہنے والی جھڑپ میں ایک اور فوجی اہلکار مارا گیا جبکہ فوج نے جوابی کارورائی کرتے ہوئے دو ملی ٹنٹ کو ہلاک کیا جن میں سے ایک کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ آئی ای ڈی ماہر پاکستانی ملی ٹنٹ ہے اور اس کا تعلق عسکری تنظیم لشکر طیبہ سے تھا ۔ جموں میں مقیم دفاعی ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق فوج نے راجوری کے کملاکوٹ جنگلات میں ملی ٹنٹوں کی موجودگی کے بارے میں مخصوص اطلاع ملنے کے بعد تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ بدھ کی صبح جنگلات میں تلاشی آپریشن کے دوران ملی ٹنٹوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین آمنا سامنا ہوا ۔ دفاعی ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی فائرنگ کے دوران دو فوجی کیپٹن سمیت پانچ فوجی اہلکار شدید طور پر زخمی ہو گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ زخمی اہلکاروں کو کمانڈ ہسپتال، ادھم پور منتقل کر دیا گیا ہے تاہم وہ بدقسمتی سے کمان ہسپتال ادھم پور میں دو کیپٹن اور ایک سپاہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ انہوں نے بتایا کہ جمعرات کی اعلیٰ صبح زخمی ملی ٹنٹوں کے خلاف کارورائی شروع کر دی گئی اور فائرنگ کے تبادلے میں ایک اور فوجی اہلکار ہلاک ہو گیا جبکہ جوابی کارروائی میں دونوں ملی ٹنٹ مارے گئے ۔ اور اس طرح سے اس آپریشن میں دو کپیٹن ، ایک جے سی او سمیت پانچ فوجی اہلکار اور دو ملی ٹنٹ مارے گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ فوج اور پولیس کے کئی سینئر افسر جاری آپریشن کی نگرانی کیلئے جائے وقوعہ پر موجود ہیں جبکہ پور ے جنگلات میں وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری ہے ۔










