دہلی میں باوقار قیام کو آسان بنانے کیلئے جے اینڈ کے ہاوس چانکیہ پوری کو جدید وی وی آئی پی بنایا گیا

نئی دہلی//چانکیہ پوری میں جموں و کشمیر ہاوس نے جمعہ کو اپنی نئی تیار کردہ وی وی آئی پی رہائش کی سہولیات کی نقاب کشائی کی ، جس سے قومی دارالحکومت کا دورہ کرنے والے معززین کیلئے مرکزی زیر انتظام علاقے کے مہمان نوازی کے بنیادی ڈھانچے میں اہم صلاحیت کا اضافہ ہوا ۔ ریذیڈنٹ کمشنر جموں و کشمیر رمیش کمار نے ایڈیشنل ریذیڈنٹ کمشنر انیل کمار شرما اور ریذیڈنٹ کمیشن کے سینئر افسران کی موجودگی میں سی بلاک کی جدید چوتھی منزل کا افتتاح کیا ۔ یہ اپ گریڈ سابقہ ریاست جموں و کشمیر کی تنظیم نو کے بعد ہوا ہے ، جب اے اور بی بلاکس کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ میں منتقل کیا گیا تھا ۔ اس سے جموں و کشمیر کے پاس صرف پرانا سی بلاک رہ گیا ، جس نے دورہ کرنے والے وزراء ، اراکین پارلیمنٹ ، سینئر سول اور پولیس افسران ، عدالتی افسران اور سرکاری وفود کیلئے رہائش میں کمی واقع ہوئی تھی ۔ اس خلاء کو دور کرنے کیلئے انتظامیہ نے چوتھی منزل کی ایک جامع اصلاح کا کام شروع کیا ۔ نئے ڈیزائن کی سطح پر اب پشمینہ ، ہنگول اور چنار سمیت تین سویٹ اور دو وی وی آئی پی کمرے ہیں جن کا نام تریکوٹا اور زعفران ہیں ۔ یہ سب آرام ، سلامتی اور پیشہ وارانہ ماحول کیلئے عصری مہمان نوازی کے معیارات پر بنائے گئے ہیں ۔