دنیا بھر میں مشہور سیبوں کی صنعت سنگین معاشی بحران سے گزر رہی ہی ہے؛مالکان

فروٹ منڈی نروال فروٹ منڈی جموں میں سینکڑوں کی تعداد میں سیبوں سے بھری مالبردار گاڑیاں انتظار میں ہیں

سری نگر//وادی کشمیر سیبوں کی پیداوار کے لئے ملک بھر کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں مشہور ہیں تاہم اب سیبوں کے مالکان کے مطابق سیبوں کی صنعت سنگین معاشی بحران سے گزر رہی ہیں جموں کشمیر کی سب سے بڑی فروٹ منڈی نروال فروٹ منڈی جموں میں سینکڑوں کی تعداد میں سیبوں سے بھری مالبردار گاڑیاں انتظار میں ہیں کہ کب کوئی بیپاری سیبوں کی خریداری کے لئے آجائے جبکہ باغ مالکان اس فصل کے لئے اپنی زندگی اجیرن بناکے باغات کے لئے ہر کوئی چیز دستیاب رکھتے ہیں تاہم اب سیبوں کی دام کم ہونے کی وجہ سے سیب مالکان کو مایوسی کا شکار ہونا پڑتا ہے جموں کی نروال فروٹ منڈی میں وادی کشمیر سے ائے ہوئے لوگوں کا کہنا ہیں کہ جس سیب کی ایک پیٹی کو وہ ایک ہزار کی قیمت پر باغ میں ہی بیجتے تھے اور اب جموں پہنچا کر ان کو 350/400میں ایک پیٹی کی قیمت پر بیجنے پر مجبور ہوریئے ہیں جسے ان کے باغات کے اخراجات کی بھر پائی بھی نہیں ہورہی ہے کاشتکاروں نے بتایا کہ حکومت کاشتکاروں کے مسائل اور اْن کی جانب سے پیش کی گئی مانگوں کا بغور جائزہ لیکر انہیں فوری طور پورا کیا جائے اورسیب کی پیداوار کرنے والوں کو ایک مؤثر مارکیٹنگ پلیٹ فارم مہیا کرایا جائیں تاکہ مقامی لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوسکے۔ انہوں نے بتایا کہ سیب کے لیے محنت کی قیمتوں کو یقینی بنایا جائیجس سے جموں و کشمیر میں کسانوں کی مجموعی آمدنی میں اضافہ ہوگا اور بے روزگاری دور ہوگی اور کشمیری تمام شعبوں میں ترقی و بلندی سے ہمکنار ہوں