Weather

خشک موسم کے چلتے شہر ہ آفاق گلمرگ میں شبانہ درجہ حرارت میں معمول سے کافی کمی

سرینگر / /خشک موسمی صورتحال کے بیچ محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ٹنل کے آر پار موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو دنوں تک موسم میں کوئی بڑی تبدیلی متوقع نہیں ہے۔ سی این آئی کے مطابق وادی کشمیر میں موسم خشک ہے اور آئندہ کچھ دنوں میں بھی موسم خشک رہنے کی امید ہے ۔ خشک موسم کے چلتے شہر ہ آفاق گلمرگ میں شبانہ درجہ حرارت میں کافی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ شبانہ درجہ حرارت کے بارے میں محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 9.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو گزشتہ رات کی طرح تھا۔قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 7.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 8.2 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت گزشتہ رات 4.9 کے مقابلے میں 4.8 ڈگری سیلشس درج کیا گیا جبکہ شہر ہ آفاق گلمرگ میں گزشتہ رات 4.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اور یہ معمول سے 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔انہوں نے کہا کہ کوکرناگ میں گزشتہ رات 8.3 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 8.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ اس جگہ کے لیے معمول سے 0.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔کپوارہ قصبے میں شبانہ درجہ حرارت 8.8 ڈگری سینٹی گریڈ درج ہوا ۔ جو گزشتہ رات 7.7 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ وہیں جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 19.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 20.3 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بانہال میں کم سے کم درجہ حرارت 7.4 ڈگری سینٹی گریڈ، بٹوٹ میں 12.0 ڈگری سینٹی گریڈ، کٹرہ میں 18.3 ڈگری سینٹی گریڈ اور بھدرواہ میں 10.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔