b2v2

حکومت نے ٹورسٹ ویلجز ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت 181دیہاتوںکی ترقی کیلئے نشاندہی کی

سری نگر// حکومت جموںوکشمیر نے دیہی معیشت کو مضبوط بنانے اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقعوں سے بااِختیار بنانے کے لئے ٹورسٹ ویلجز ڈیولپمنٹ پروگرام ( ٹی وِی ڈِی پی ) کے تحت سیاحتی مقامات میں تبدیل ہونے کے لئے دِلکش خوبصورتی اور ثقافتی اہمیت کے حامل 181 دیہاتوں کی نشاندہی کی ہے۔جموںوکشمیر میں مشن یوتھ اقدام کے تحت رجسٹرڈ نوجوانوں اور سیلف ہیلپ گروپوں کو دیہی سیاحت کو فروغ دینے کی حکومت کی کوششوں کا حصہ بننے کا موقعہ فراہم کیا جاتا ہے۔نوجوانوں کی قیادت میں دیرپا سیاحتی اقدام دیہی معیشت اور کمیونٹی اَنٹرپرینیور شپ کو مضبوط کرے گا ، نوجوانوں او رخواتین کو براہِ راست اور بِالواسطہ روزگار کے مواقع فراہم کر کے بااِختیار بنائے گا۔ یہ قدم مناظر ، مقامی ، علمی نظام ، ثقافتی تنوع اور ورثے ، مقامی اَقدار اور روایات کو ظاہر کرے گا ۔ اِس کے علاوہ فلم کی شوٹنگ کی حوصلہ اَفزائی اور مالی مراعات کی پیشکش کے ساتھ ساتھ ان تمام دیہاتوں کے لئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو یقینی بنائے گا۔مشن یوتھ اِن دیہاتوں کو ٹورسٹ وِلیج کے طورپر ترقی دینے میں دستیاب وسائل کو بروئے کار لانے کے لئے محکمہ سیاحت کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے ۔ حکومت اِن دیہاتوں میں ٹاسک فورس کی قریبی نگرانی میں بنیادی ڈھانچہ بھی تیار کرے گی جو پہلے ہی تشکیل دی جاچکی ہے اور جو بھی گروپ حکومت کے اقدامات کا حصہ بننے کے لئے تیار ہے اسے سیاحتی شعبے میں خود روزگار سرگرمیوں کے لئے 10 لاکھ روپے مالی اِمداد کے طور پر دئیے جائیں گے ۔ ہوم سٹے سہولیت کے لئے ایک لاکھ روپے کی رقم دی جائے گی اور 50,000روپے کی سبسڈی دی جائے گی ۔یہ قدم سیاحوں کو ان علاقوں کی طرف راغب کرے گا جو آج تک غیر دریافت تھے۔اِن دیہاتوں میں فلم اور گیتوں کی شوٹنگ کے لئے 8سے 10لاکھ روپے تک کی ترغیب دی جائے گی جس کا مقصد ان دیہی سیاحتی مقامات کو فروغ دینا ہے ۔ مقامی رجسٹرڈ فن کاروں کو ترجیح دی جائے گی جو شناخت شدہ دیہات میں شوٹنگ کے لئے اِمداد فراہم کرنے میں کافی تجربہ رکھتے ہوں ۔اِسی طرح ایک وقف شدہ پورٹل اے وِی ای اے آر ۔کنیکٹ ٹو اوپرچیونٹیز انشی ایٹیو کا اِنتظام کیا گیا ہے تاکہ ہمارے نوجوانوں کومناسب وقت میں معلومات کی سہولیت فراہم کی جائے جو طلباء کو پہلے سے تعیناتی کی سرگرمیوں اور جاب کے مواقع کے بارے میں مطلع کرتی ہے ۔ ہمارے نوجوانوں کے لئے بہترین نتائج حاصل کرنے کی خاطر جموںوکشمیر یوٹی میں تمام آئی ٹی آئیز اور دیگر تکنیکی اِدارے اِس پروگرام میں شامل تھے۔یہ پورٹل آسانی سے قابل رَسائی آن لائن پلیٹ فارم تربیت یافتہ اور ہنر مند اَفرادی قوت کے درمیان ایک اِنٹرفیس کے طور پر کام کر ے گا اور جموںوکشمیر میں صنعتی ضروریات کو بھی پورا کرے گا۔ نئی صنعتی سکیم کے تحت ہنر مند اَفرادی قوت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مقامی نوجوانوں کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔نوجوانوں کے لئے خصوصی مالی اِمداد فراہم کرنے کے لئے ایک اور پروگرام ’’صحیتا ‘‘ شروع کیا گیا ہے ۔ اِس سکیم کے تحت نوجوانوں کو سولو سیلف ایمپلائمنٹ یونٹوں کو قائم کرنے کے لئے ایک لاکھ کی مالی اِمداد فراہم کی جارہی ہے ۔دانتوں کے پیشہ ور اَفراد کے لئے مخصوص شعبے کی سکیم کے تحت ڈینٹل کلینک کے قیام کے لئے دانتوں کے ڈاکٹروں کو اَپنی مرضی کے مطابق مالی مدد فراہم کی جارہی ہے ۔ اِس سکیم کے تحت اِن کے وینچر کو قائم کرنے کے لئے 8 لاکھ کی رقم بطور مالی اِمداد فراہم کی جاتی ہے۔ایک اور سکیم ’’ رائز ٹو گیدر‘‘ کا تصور ہے کہ کمیونٹی کی بنیاد پر اَنٹرپرینیور شپ کو بہتر طریقے سے فروغ دیا جائے تاکہ ملازمتیں اور آمدنی پیدا ہو اور جموںوکشمیر میں نئے دُور کے نوجوان کا روباریوں میں سماجی خدمت کے جذبے کو فروغ دیا جاسکے ۔ سکیم کے تحت اہل نوجوانوں کے گروپوں کو 20 لاکھ روپے کی مالی اِمداد فراہم کی جاتی ہے جس میں پہلے سے کم از کم 2.5 لاکھ روپے یا پروجیکٹ لاگت کا 10فیصد اور بینک کی طرف سے17.50لاکھ روپے تک فراہم کردہ قرض پر مشتمل ہے۔حکومت نے اِن تمام اقدامات سے نوجوانوں کی دِلچسپی او رانہیں بااِختیار بنانے کو اوّلین ترجیح دی ہے ۔ حکومت جموںوکشمیر کی تمام نوجوان آبادی تک پہنچنے کا تصور کرتی ہے۔