محنت کشوں کاعالمی دن ،EJCCاور فوڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن جموں وکشمیرکی مشترکہ تقریب

حکومت نے نوجوانوں کی اُمنگوں کو پورا کرنے کیلئے مختلف سکیمیں اور پالیسیاں شروع کی ہے

’’ ممکن ‘‘ اور ’’ تیجسوینی ‘‘ سکیموں نے جموں وکشمیر کے خواہشمند کاروباریوں کے خوابوں کو پورا کیا

سر ی نگر//حکومت جموںوکشمیر نے اِقتصادی ترقی کو تیز کرنے اور نوجوانوں کی اُمنگوں کو پورا کرنے کے لئے بنیادی ڈھانچے ، سکیمیں اور پالیسیاں بنانے کے لئے بہت سے اقدامات کئے ہیں تاکہ وہ معاشرے میں اَپنا حصہ اَداسکیں ۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے مشن یوتھ کے تحت ’’ ممکن ‘ ‘ سکیم کو شروع کیا ہے جو جموںوکشمیر کے نوجوانوں کے لئے اَپنی مرضی کے مطابق ذریعہ معاش پیدا کرنے کی سکیم ہے۔اِس سکیم تحت بے روز گار نوجوانوں کو ٹرانسپورٹیشن شعبے میں دیرپا ذریعہ معاش قائم کرنے کے لئے رعایتی بنیادوں پر چھوٹی تجارتی گاڑیاں خریدنے کی سہولیت فراہم کی جاتی ہے۔ ’’ ممکن ‘ ‘ ایک لائیو لی ہڈ پروگرام ہے جو بنیادی طور پر 18برس سے 35برس تک کی عمر کے بے روزگار نوجوانوں کے لئے بنایا گیا ہے ۔ ’’ ممکن ‘ ‘ سکیم سے نوجوانوں کو چھوٹی کمرشل گاڑیاں فراہم کی جارہی ہیں جن میں بینکنگ پارٹنر کے ساتھ خریدی جانے والی گاڑی کی آن روڈ قیمت کے لئے صد فیصد تک قرض کی سہولیت فراہم کی جا رہی ہے۔اِس کے علاوہ مشن یوتھ جموںوکشمیر گاڑی کی آن روڈ قیمت ( جو بھی کم ہو) کے لئے 80,000 روپے یا 10فیصد کی رقم پیشگی سبسڈی کے طورپر فراہم کرتا ہے اور گاڑیاں بنانے والے ( حکومت کا سکیم پارٹنر) پیشگی خصوصی رعایت فراہم کرتے ہیں ۔سکیم کی عمل آوری کو مکمل طور پر شفاف اور تیز تر بنانے کے لئے اِس سکیم کو ڈیجیٹل طور پر چلانے کے لئے جے کے۔ اِی۔ سروسز پورٹل پر ایک ماڈیول تیار کیا گیا ہے۔اِسی طرح نوجوان خواتین کے لئے حکومت کی جانب سے’’ تیجسوینی‘‘ سکیم شروع کی گئی ہے جو ان کی ہنر، تربیت ، اہلیت اور مقامی حالات کے مطابق فائدہ مند خود روزگار منصوبے قائم کرنے کے لئے مالی اِمداد فراہم کرتی ہے۔جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ نئے کاروباری اِداروں کے قیام یا آمدنی پیدا کرنے کے لئے موجودہ منصوبوں کی توسیع اور جدید کاری کے لئے مالی سہولیت بھی فراہم کر رہی ہے ۔’’ تیجسوینی‘‘ سکیم 18 برس سے 35برس تک کی نوجوان خواتین کو مالی مدد فراہم کرتی ہے۔اِس سکیم کے تحت خواتین کاروباریوں کو جے اینڈ کے بینک سے مدرا کے تحت 5لاکھ روپے تک کی مالی اِمداد حاصل کرنے کی سہولیت فراہم کی جاتی ہے۔ مشن یوتھ جے اینڈ کے 50,000 روپے کی رقم یا پروجیکٹ لاگت کا 10فیصد پیشگی سبسڈی کے طورپر بھی فراہم کررہاہے ۔ اِس کے علاوہ حکومت کی طرف سے 60 ہزار روپے تک کی سود کی رعایت بھی خصوصی ترغیب کے طورپر سپانسر کی جارہی ہے ۔ اِس طرح اِس سکیم کے تحت اِمداد کے لئے درخواست دینے والی نوجوان خواتین کاروباریوں کے لئے قرض کی واپسی تکنیکی طور پر بلا سود ہوگی۔اِس سکیم کا مقصد ان تمام اہل نوجوان خواتین کو مدد فراہم کرنا ہے جو جموںوکشمیر کے ڈومیسائل ہیں اور میٹرک یا میٹرک سے زیادہ تعلیم رکھنے کی اہلیت رکھتی ہے۔ یہ ان اداروں کے لئے بھی ہیں جہاں خواتین کاروباری اَفراد کے پاس 50فیصد سے کم مالیاتی ہولڈنگ نہیں ہوتی ہے ۔ اِس کے علاوہ خواتین پر مبنی کاروبار اور مائیکرو سٹارٹ اَپس قائم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔اِس کے علاوہ’ سپرنگ اَنٹرپرینیور شپ انیشی ایٹو ‘ پروگرام یوتھ اَنٹرپرائز ودانوویشن ( یو وِن ) اور چمپئن فار انوویشن اقدام کے حیال پر بنایا گیا ہے جس کا مقصد نوجوانوں بالخصوص نوجوان خواتین کو اِختراعی کاروبارشروع کرنے اور بڑھنے کی ترغیب دینا ہے۔دانتوں کے ڈاکٹر دانتوں کے پیشہ ور اَفرا د کے لئے مخصوص شعبے کے پروگرام کے تحت ڈینٹل کلینک کھولنے کے لئے موزوں مالی مدد حاصل کر رہے ہیں ۔ اِس پروگرام کے تحت تقریباً آٹھ لاکھ روپے ان کے کاروبار کو شروع کرنے کے لئے مالی مدد کے طور پر دئیے جاتے ہیں ۔ اِنتظامیہ نے مشن یوتھ سکیم کے تحت بے روزگار ڈینٹل سرجنوں کو کلینک قائم کرنے کے لئے 8لاکھ روپے کی مالی اِمداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آٹھ لاکھ روپے کی رقم مالی اِمداد کے طورپر فراہم کی جائے گی جس میں سے 2لاکھ روپے گرانٹ اِن ایڈ کے طورپر فراہم کئے جائیں گے اور بقیہ 6لاکھ روپے بینک سٹارٹ اَپ لون کے طورپر فراہم کرے گا۔اگر مارجن منی کی ضرورت نہیں ہوگی ، مالی اِمداد اِنفرادی طورپر اور گروپ کی بنیاد پر حاصل کی جاسکتی ہے ۔ یہ سکیم سینکڑوں ڈینٹل سرجنوں اور ڈینٹل ٹیکنیشنوں کوروزگار کا ذریعہ فراہم کرنے کے لئے شروع کی جارہی ہے۔