امسال دراندازی کے کچھ ہی کوششیں ہوئی جو چوکسی اور بر وقت کارورائیوں کا ہی نتیجہ / ڈی جی بی ایس ایف
سرینگر // حد متارکہ پر کسی بھی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کیلئے بی ایس ایف چوکس ہے اور کسی کو بھی کوشش کو کامیاب نہیںہونے دیا جائے گا کی بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل بی ایس ایف کا کہنا ہے کہ چوکسی اور بر وقت کارورائیوں کا ہی نتیجہ ہے کہ امسال دراندازی کے کچھ ہی کوششیں ریکارڈ کی گئی جن کو بھی وقت پر ناکام بنا دیا گیا ۔ سٹار نیوز نیٹ ورک مانیٹرنگ کے مطابق بی ایس ایف کے ڈائریکٹر نتین اگروال نے کہا کہ بین لاقوامی سرحدپر پاکستان کی جانب سے ہو رہی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کیلئے بی ایس ایف چوکس ہے اور کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کیلئے متحرک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے بار بار درندازی کی کوشش کی جا رہی ہے تاہم بی ایس ایف ہر کوشش کو ناکام بنارہی ہے اور حالیہ ہی میں درازندی کی کوشش کے دوران کئی درندازوں کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ ان کے قبضے سے منشیات بھی بر آمد کر لی گئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں کے پیر پنچال علاقے میں ڈورن سرگرمیوں کے بڑھتے واقعات کے بعد لائن آف کنٹرول پر سیکورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور انہیں متحرک رہنے کی ہدایت دی گئی ہے انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے پر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ کشمیر میں عسکریت پسندوں کیلئے ہتھیار سپلائی کی جائے تاہم ان کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کیلئے لائن آف کنٹرول پر ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کنٹرول لائن پر پاکستانی سرگرمیوں پر نظر گزر رکھنے کیلئے چھوٹے چھوٹے ڈرون بھی کام پر لگائیں گئے ہیں ۔ انہوںنے بتایا کہ سرحدوں پر عام شہری نقل و حمل پر بھی کڑی نظر و گزر رکھی جا رہی ہے اور فوج کو بھی ہدایت بھی دی گئی ہے کہ وہ کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کیلئے الرٹ پر رہیں۔ اگروال نے مزید کہا کہ ہم نے بہت بڑے پیمانے پر، تمام قسم کے کیمروں کی تعیناتی کے ذریعے مغربی اور مشرقی محاذ پر نگرانی کی مقدار کو بڑھانے کی کوشش کی ہے۔ ان کو آپس میں جوڑتے ہوئے، ہم نے کم لاگت ٹیکنالوجی کے حل تیار کرنے کی کوشش کی ہے۔










