جے کے ٹی پی او نے جموں وکشمیر پویلین کے تحت سی آئی آئی ایگر وٹیک اِنڈیا 2022میں

جموں وکشمیر کے زرعی مصنوعات بیچنے والوں کی شرکت کی سہولیت فراہم کی

چندی گڈھ//جموںوکشمیر ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن ( جے کے ٹی پی او) نے سی آئی آئی ایگروٹیک اِنڈیا 2022 میں جموںوکشمیر سے زرعی اور زرعی مصنوعات بیچنے والوں کے 30 دستے کی شرکت کا اہتمام کیا جو ہندوستان کے پریمیئر ایگری اینڈ فوڈ ٹیکنالوجی میلہ ہے۔اس نے فارم پر وڈیو سروں اور ایگرو اِنڈسٹری کے درمیان ایک مثالی اِنٹرایکٹیو پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا ۔اِس ایونٹ کا اِفتتاح مہمان خصوصی ہندوستان کے نائب صدر جگدیپ دھنکر کی موجودگی میں ہوا ۔ اِس میں دُنیا بھر سے سینکڑوں نمائش کنند گان کی شرکت دیکھی گئی جس میں جدید ترین آلات اور ٹیکنالوجی ، اِختراعات اور بہترین طریقوں کی نمائش ، ہندوستانی زرعی صنعتوں کے بارے میں گہری بصیرت فراہم کرنے اور اس کی ترقی کے راہوں کو تشکیل دینا وغیرہ شامل ہے۔اِس ایونٹ نے جموں وکشمیر کے اُبھرتے ہوئے اور صنعت کاروں کو مصنوعات کی بہتر نمائش ، اعلیٰ جگہ پر فروخت ، ہم آہنگی کے تعاون کے مواقع ، مارکیٹ اور مسابقتی علم ، کاروبار کے بہترین طریقوں کی بصیر ت اور کاروبار ی ترقی میں ٹیکنالوجی کے اِستعمال کے حوالے سے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔جموںوکشمیر پویلین میں سٹالوں کا لوگ زبردست مشاہدہ کر رہے ہیں جو اَپنی مصنوعات کی منفرد درینج کی پیش کش سے صارفین کو متوجہ کر رہے ہیں ۔ برانڈ جے اینڈ کے نے مصنوعات کی صداقت او راِنفرادیت کی وجہ سے لوگوں میںمقبولیت پائی ہے۔ہمارے نمائش کنند گان سٹارٹ اَپس ، ایف پی اوز او راِنفرادی فروخت کنند گان پر مشتمل تھے اور جموںوکشمیر کے ’وَن ڈسٹرکٹ وَن پروڈکٹ ‘ مصنوعات پر توجہ سے مصنوعات کی ایک وسیع رینج کے ساتھ آئے تھے۔مصنوعات میں شہد، زعفران ، خشک میوہ جات ، مصالحہ جات ، قہوہ ، قدرتی تیل وغیرہ شامل تھے اور اس ایونٹ نے ان مصنوعات کی طلب او رپسندیدگی کے بارے میں بصیرت کو یقینی بنایا۔اس نے شرکت کرنے والے نمائش کنند گان کو اِس طرح کی آئوٹ ریچ مشق میں مزید حصہ لینے کی ترغیب دی۔ جموں وکشمیر پویلین کے تمام نمائش کنند گان نے اَپنے سٹالوں کے ہجوم سے خوش ہو کرجے کے ٹی پی او کی طرف سے فراہم کردہ موقعہ کے لئے شکریہ اَدا کیا اور اِس طرح کی مزید مصروفیات کا اہتمام کرنے پر زور دیا۔اِس ایونٹ کی طرح جے کے ٹی پی او رجسٹرڈ ممبران او ر’’حوصلہ‘ ‘خواتین کاروباریوں کے لئے قومی اور بین الاقوامی سطح پر بائیر ۔سیلر میٹ ، تجارتی میلوں ، نمائشوں ، کانفرنسوں ، سمیناروں وغیرہ میں باقاعدگی سے مختلف سرگرمیوں کا اِنعقاد اور ان میں حصہ لیتا ہے ۔اِن تقریبات میں شرکت کے لئے جموںوکشمیر کے سٹارٹ اَپ ایکسپورٹر ، اَنٹرپرینیور ، سیلرجے کے ٹی پی او کی ویب سائٹ www.jktpo.inپر خود کو رجسٹر کرسکتے ہیں۔