جھیل وُلرمیں کشتی اُلٹ گئی ،3افراد غرقآب،2کوبچایاگیا

بانڈی پورہ//شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے بانیاری گاؤں کی وُلر جھیل میں بدھ کو ایک کشتی الٹنے سے ایک شخص لاپتہ ہوگیا۔جے کے این ایس کے مطابق پولیس اورمقامی لوگوںنے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ بدھ کی صبح بانیاری سمبل کے نزدیک جھیل وُلرمیں ایک کشتی اُلٹ گئی ،جسکے نتیجے میں اس میں سوار 3افراد اس جھیل میں ڈوب گئے ۔انہوںنے کہاکہ مقامی لوگوں نے فوری بچائو کارروائی عمل میں لاکر 2افراد کوڈوبنے سے بچالیا لیکن کشتی میں سوار تیسراشخص جھیل وُلرمیں ڈوب گیا اورتاحال اس کاکوئی سراغ نہیں مل سکا۔پولیس نے کہا کہ اس کی تلاش کیلئے بچائوآپریشن شروع کیا گیا ہے۔پولیس نے بتایاکہ کشتی اُلٹ جانے کے نتیجے میں ولر جھیل میں ڈوبنے والے شخص کی شناخت جاوید احمد کے نام سے کی گئی ہے۔