b2v2

جموں کشمیر میں ’’بیک ٹو ولیج پروگرام کا چوتھا مرحلہ ‘‘ اگلے ماہ منعقد ہوگا

سرینگر / / /جموں کشمیر انتظامیہ بیک ٹو ولیج پروگرام کے چوتھے مرحلے کا انعقاد اگلے ماہ سے کر نے جارہی ہے اور اس سلسلے میں تمام تر انتظامات کو حمتی شکل دی جا چکی ہے ۔ پہلے تین مراحلے کی طرح چوتھے کو بھی کامیا ب بنانے کیلئے تمام ڈپٹی کمشنروں نے دیہی ترقی محکمے سے مشاورت کئے ہیں ۔ سی این آئی کے مطابق ’’بیک ٹو ولیج ‘‘ پروگرام کے چوتھے مرحلے کے انعقاد کیلئے جموں کشمیر سرکار کمر بستہ ہو چکی ہے اور اس سلسلے میں تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جا چکی ہے ۔ ذرائع سے معلو م ہو اہے کہ جموں و کشمیر کی حکومت اگلے مہینے بیک ٹو ولیج پروگرام کے چوتھے مرحلے کا انعقاد کرے گی اور اس سلسلے میں تمام انتظامات ڈپٹی کمشنروں نے دیہی ترقی کے محکمے کی مشاورت سے کیے ہیں۔ ان پروگراموں میں کچھ اہم اعلیٰ افسران کی شرکت بھی متوقع ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ پہلے تین مرحلوں کی کامیابی کے بعدجموں و کشمیر کی مرکزی حکومت اگلے مہینے کے دوران چوتھا مرحلہ منعقد کرنے جا رہی ہے اور اگلے چند دنوں میں صحیح تاریخوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ چیف سکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے تمام انتظامی سکریٹریوں، محکموں کے سربراہوں اور ضلع ترقیاتی کمشنروں سے کہا ہے کہ وہ اور ان کے ماتحت دفاتر کے افسران اس پروگرام میں شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ اس کو پہلے کی طرح شاندار کامیابی حاصل ہو۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی نے بیک ٹو ولیج چار کیلئے ایک پورٹل بنانے کی تجویز دی ہے تاکہ حاصل کردہ معلومات کو آن لائن داخل کیا جاسکے۔ چیف سکریٹری نے پہلے ہی بیک ٹو ولیج پروگرام کے چوتھے مرحلے کے حصے کے طور پر سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کے لیے 12 نکات تجویز کیے ہیں۔ ان نکات میں نشا مکت ابھیان، پٹواریوں اور ولیج لیول ورکرس کا کام، پنچایتوں میں افسران کی دستیابی، اسکول کمپلیکس سسٹم کا کام، امرت سروور، سوچھ گرام، کنورجنس میٹنگ (ایک مہینے میں ایک بار ان گاؤں میں جہاں تمام محکمے موجود ہوتے ہیں) شامل ہیں۔