سب انسپکٹر بھرتی کیلئے مخصوص امتحانی سوالنامے افشاء ہونے کا گھوٹالہ

جموں و کشمیر پولیس کی ایس آئی بھرتی کیس

CBI نے 7 مقامات پر چھاپے مارے۔ ہریانہ، پٹھان کوٹ، جموں میں تلاشی لی گئی۔

سری نگر//سنٹر بیروںآف انڈیا کی جانب سے جموںو کشمیر پولیس کے سب انسپکٹر بھرتی لسٹ کیس کے سلسلے میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے ہیں ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق سی بی آئی ایس آئی بھرتی اسکام میں سی بی آئی کے ذریعہ درج ایف آئی آر کے سلسلے میں جموں (2)، پٹھانکوٹ (2)، ریواڑی، ہریانہ (2) اور کرنال، ہریانہ (1)کل 7 مقامات پر تلاشی لے رہی ہے۔تلاش میں شامل مقامات کا تعلق جموں: کشمیر سنگھ، سی آر پی ایف کانسٹیبل اور وکاس شرما، آئی آر پی کانسٹیبل، جے اینڈ کے پولیس۔پٹھان کوٹ: اتل کمار، سی آر پی ایف کانسٹیبل اور ترسیم لال، پرائیویٹ۔ شخص،ریواڑی: سریندر سنگھ، سی آر پی ایف کانسٹیبل اور یتن یادو۔کرنال: سلیندر، پرائیویٹ شخص ژامل ہیں۔