سری نگر// جموں و کشمیر بورڈ آف سکول ایجوکیشن (جے کے بی او ایس اِی) جسے یونین ٹیریٹری جموں و کشمیر کے لئے سٹیٹ سکول سٹینڈرڈز اَتھارٹی (ایس ایس ایس اے) کے طو رپر نامزد کیا گیا ہے ، نے سے جموں و کشمیر میں’’ ایس کیو اے اے ایف:نفاذ اور آئندہ کا لائحہ عمل‘‘ کے عنوان س تین روزہ ورکشاپ کا اِنعقاد کیا۔جموں و کشمیر میں سکول کوالٹی اسسمنٹ اینڈ ایشورنس فریم ورک (ایس کیو اے اے ایف) کے مؤثر سیاق و سباق اور عمل آوری کے لئے 20 نامور تعلیمی ماہرین، منتظمین اور دیگر شراکت دار اِس پروگرام میں حصہ لے رہے ہیں۔ورکشاپ کا مقصد جموں و کشمیر میں’ایس کیو اے اے ایف‘ کی عمل آوری کے لئے ایک جامع روڈ میپ تیار کرنا ہے جس میں اِدارہ جاتی میکانزم، صلاحیت سازی کی حکمت عملی، نگرانی کے فریم ورک اور سکول سپورٹ سسٹم شامل ہوں گے تاکہ اِس فریم ورک کو کامیابی کے ساتھ عملی شکل دی جا سکے۔ شرکأ سرکاری اور نجی سکولوں کے لئے خود تشخیص کی سہولیت فراہم کرنے کے لئے ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے طور پر جے کے بی او ایس اِی کی طرف سے یونین ٹیریٹری کے لئے تیار کردہ ایس کیو اے اے ایف پورٹل کا تفصیلی تجزیہ اور جائزہ لیں گے۔یہ پورٹل فعال ہونے کے بعد ڈیٹا اکٹھا کرنے، معیار کی نگرانی، شواہد پر مبنی جائزہ اور سکولوں کی مسلسل بہتری میں اہم کردار اَدا کرے گا۔ پورٹل کی فعالیت، اِستعمال میں آسانی اورایس کیو اے اے ایف کے مقاصد سے ہم آہنگی کو یقینی بنانے کے لئے تکنیکی سیشن بھی منعقد کئے جا رہے ہیں۔سیکرٹری جے کے بوس غلام حسن شیخ نے اِفتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے سٹیٹ سکول سٹینڈرڈز اتھارٹی کے طور پر بورڈ کے اُبھرتے ہوئے کردار پر روشنی ڈالی اور پورے جموں و کشمیر میں سکولی معیار کی جانچ اور بہتری کے لئے ایک مضبوط، شفاف اور شواہد پر مبنی نظام قائم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ فریم ورک جموں و کشمیر کے تعلیمی منظرنامے کو مضبوط بنانے میں اہم کردار اَدا کرے گاجبکہ ڈیٹا اِکٹھا کرنا مستقبل میں تعلیمی نظام کی بہتری کے لئے پالیسی سازی اور تکنیکی مداخلتوں میں بھی معاون ثابت ہوں گے۔ ڈائریکٹر اکیڈمکس جے کے بوس ڈاکٹر پروین سنگھ نے اُمید ظاہر کی کہ ورکشاپ کے نتائج جموں و کشمیر میں سکولی تعلیمی معیار کے نظام کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار اَدا کریں گے اور تعلیمی ، جوابدہی اور مسلسل بہتری کے لئے ایک دیرپا فریم ورک کی تشکیل میں مددگار ثابت ہوں گے۔










