آئی ایس ڈی ایس نے منجیت کمار کو ایک کامیاب کاروباری شخصیت کے طور پر بااِختیار بنایا ہے

جموں وکشمیر پولیس کوجدید خطوط پر استوار کرنے کاجامع منصوبہ

ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ کی سربراہی میں مرکزکی امدادی اسکیم کی عمل آوری کیلئے بااختیار کمیٹی تشکیل

سری نگر// ریاستوں اورمرکزی زیرانتظام علاقوں کیلئے مرکزی سرکارکی امدادی اسکیم کے تحت جموں وکشمیر پولیس کوجدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے جموں وکشمیرکی حکومت نے فائنانشل کمیشنر( ایڈیشنل چیف سیکرٹری )محکمہ داخلہ کی سربراہی میں یونین ٹریٹری سطح کی ایک 6نفری بااختیار کمیٹی تشکیل دی ہے ،جو امدای اسکیم کی روشنی میں جموں وکشمیر پولیس کوجدید بنانے کیلئے اپنی سفارشات پر مبنی رپورٹ مرکزی وزارت داخلہ کومنظوری کیلئے بھیجے گی ۔جے کے این ایس کے مطابق جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں تعینات حکومت کے سیکرٹری ڈاکٹر پیوش سنگلا (آئی اے ایس )کی جانب سے 6اکتوبر 2022کوجاری کردہ ایک حکومتی آرڈر زیر نمبر 1146-JK(GAD)آف2022میں کہاگیا ہے کہ حکومت جموں وکشمیر نے ریاستوں ومرکزی زیرانتظام علاقوں کیلئے مرکزکی امدادی اسکیم کے تحت جموں وکشمیرپولیس کوجدید بنانے کیلئے ایک بااختیار کمیٹی تشکیل دینے کومنظوری دی ہے ۔حکومتی آرڈر کے مطابق فائنانشل کمشنر(ایڈیشنل چیف سیکرٹری) محکمہ داخلہ اس کمیٹی کے چیئرمین ہونگے جبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ہیڈکوارٹرس اس کمیٹی کے کنوینئر ہونگے ۔بطور ممبران کے اس بااختیار کمیٹی میں انتظامی سیکرٹری محکمہ مالیات ،ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جے اینڈ کے،اسپیشل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کرائم برانچ جموں وکشمیر اورانتظامی سیکرٹری محکمہ منصوبہ بندی ،ترقی ومانٹرینگ ہونگے ۔