HC Srinagar wing observes 73rd Constitution Day

جموں وکشمیرہائی کورٹ سری نگر وِنگ نے 73واں یومِ آئین منایا

سری نگر//جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے سری نگر وِنگ میں 73 واں یوم آئین منایا گیا۔یہ دِن آئین کو اَپنانے کی یاد میں آئین کے تمہید کو پڑھ کر منایا گیا۔ اس مبارک موقعہ کا تقدس شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اِس دِن کو منائیں۔تقریب کا اِنعقادہائی کورٹ کمپلیکس سری نگرکے کانفرنس ہال میں کیا گیا جہاں جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے رجسٹرار ویجی لنس تسلیم عارف نے رجسٹرار جوڈیشل فاروق احمد بٹ اور جوائنٹ رجسٹرار جوڈیشل عبدالباری کی موجودگی میں آئین کی تمہید کوپڑھ کر سنایا۔ہائی کورٹ کے سری نگر وِنگ کے دیگر افسران اورملازمین نے بھی کارروائی میں حصہ لیا۔