جاوید ڈار نے نئی دہلی میں منعقدہ دو روزہ قومی سوچھ بھارت مشن ( اَربن) میں جموںوکشمیر کی نمائندگی کی

جاوید ڈار نے نئی دہلی میں منعقدہ دو روزہ قومی سوچھ بھارت مشن ( اَربن) میں جموںوکشمیر کی نمائندگی کی

نئی دہلی//دو روزہ نیشنل ریوو میٹنگ و کنکلیو برائے سوچھ بھارت مشن (شہری) 2.0 نئی دہلی میں اِختتام پذیر ہوا جس میں وزرأ ، سینئر اَفسران اور مختلف ریاستوں و یونین ٹیریٹری کے نمائندگان نے شرکت کی تاکہ ملک بھر میں شہری صفائی اور ویسٹ مینجمنٹ کی مہمات کی پیش رفت اور مستقبل کے لائحہ عمل پر غور وخوض کیا جا سکے۔جموں و کشمیر نے وزیر برائے دیہی ترقی، ز رعی پیداوار، پنچایتی راج، اِمدادِ باہمی اور الیکشن محکمہ جات جاوید احمد ڈار کی قیادت میںایک وفد کے ساتھ کنکلیو میں حصہ لیا۔وفد میں کمشنر سیکرٹری ایچ یو ڈِی ڈِی مندیپ کور اور ڈائریکٹر سوچھ بھارت مشن اربن ڈاکٹر دیونش یادو بھی شامل تھے۔دو روزہ میٹنگ کے دوران سوچھ بھارت مشن (اَربن) 2.0 کے اہم نکات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جن میں لگیسی ویسٹ کی بائیو ریمیڈی ایشن، ویسٹ پروسسنگ پلانٹوں کو فعال بنانا، شہری علاقوں میں صفائی کو یقینی بنانا اور ’’جن ابھیان‘‘ کے تصور کے تحت مشن کو عوامی تحریک میں تبدیل کرنا شامل ہے۔مختلف ریاستوں کے وزرأ، مختلف وزارتوں کے سیکرٹریوں اور سینئر اَفسران نے اپنی اپنی ریاستوں میں عملائے گئے کامیاب ماڈلوں اور بہترین عملی نمونے پیش کئے۔ کنکلیو نے نفاذ میں درپیش چیلنجوں سے نمٹنے اور ملک بھر میں شہری صفائی کے نظام کو مضبوط بنانے کے لئے عملی حل تیار کرنے پر بھی توجہ مرکوز کی۔دوران ِ میٹنگ مجوزہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ رولز 2026 پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق ان قوانین کے مؤثر نفاذ کے لئے حکمت عملیوں پر غور وخوض کیا گیا اور قومی و ریاستی سطح پر ان کے نفاذ کے لئے جامع ایکشن پلان تشکیل دیا گیا۔ کنکلیو نے سوچھ بھارت مشن (شہری) 2.0 کے تحت صاف ،دیرپا اور کوڑاکرکٹ فری شہری بھارت کے ویژن کو حاصل کرنے کے لئے تمام ریاستوں اور یوٹیزکے اِجتماعی عزم کا اعادہ کیا۔