dooran

تعلیمی اداروں میں تقریبات منعقدکرنے قبل اجازت لیں :اے ڈی سی سوپور

سری نگر//شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سوپور قصبے میں حکام نے تعلیمی اداروں کے سربراہوں سے کہا ہے کہ وہ طلباء کے قیمتی وقت کے درست استعمال کو یقینی بنانے کے لیے کسی بھی تقریب کے انعقاد سے قبل اجازت لیں۔کشمیرنیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق ایک حکم نامے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوپور نے کہا ہے کہ ادارے کے مختلف سربراہان نے اس بات کا اظہار کیا ہے کہ مختلف پروگراموں کے انعقاد میں طلباء کا قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے۔ جیسے مشاعرہ، بعض شخصیات کی یاد، آفات سے آگاہی کے پروگرام، یوم ماحولیات سے متعلق تقریبات وغیرہ۔اس میں لکھا ہے کہ والدین کی ایک بڑی تعداد نے بھی اس بارے میں شکایت کی ہے، جن کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بچوں کی پڑھائی کے بارے میں بہت زیادہ فکر مند ہیں۔اس منظر نامے کو مدنظر رکھتے ہوئے سوپور کے تمام تعلیمی اداروں کے تمام پرنسپلز، ZEO اور ہیڈ ماسٹرز کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ اس طرح کے کسی بھی پروگرام کو منعقد کرنے سے پہلے اس دفتر سے اجازت طلب کریں۔