سری نگر//جموں و کشمیر بورڈ آف پروفیشنل انٹرنس ایگزامنیشن نے تعلیمی سیشن 2026-27 کے لئے جی این ایم ، ان این ایم کورسز 2026 کا کامن انٹرنس ٹیسٹ( سی اِی ٹی) جموں و کشمیر کے مختلف مقررہ کردہ مراکز پر منعقد کیا۔صوبہ کشمیرمیں امتحان امرسنگھ کالج، کے جی پی گوگجی باغ اور ایس پی کالج ، ایم اے روڈ اور گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن ایم اے روڈ میں منعقد کیا گیاجبکہ صوبہ جموں میں امتحان گورنمنٹ ایس پی ایم آر کالج اور گورنمنٹ ایم اے ایم کالج سینٹروں میں لیا گیا۔کل 2,995 اُمیدواروںمیں سے 2,548 اُمیدوار امتحان میں شریک ہوئے۔بی او پی اِی اِی جموںوکشمیرکی چیئرپرسن پروفیسر مینو مہاجن کی رہنمائی میں داخلہ ٹیسٹ کے احسن اِنعقاد کو یقینی بنانے کے لئے متعلقہ ادارے ، کالج اِنتظامیہ اور قانون عملانے والے اِداروں کے تعاون سے خاطر خواہ اِنتظامات کئے گئے تھے۔امتحان متعلقہ اداروں کے عملے کی نگرانی میں خوش اسلوبی سے منعقد ہوا اور کسی بھی ناخوشگوار یا غیر منصفانہ واقعے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔چیئرپرسن، اراکین، سیکرٹری، کنٹرولر امتحانات اورجے اینڈ کے بی او پی اِی اِی کے دیگر افسران نے سری نگر اور جموں میں امتحانی عمل کی نگرانی کی۔ اُنہوں نے متعلقہ اداروں اور کالجوں کے عملے کے ساتھ ساتھ ضلعی ہیڈ کوارٹروں میںضلع ترقیاتی کمشنروں کی نگرانی میں تعینات عملے کا ٹیسٹ کے احسن اِنعقاد کو یقینی بنانے پر شکریہ ادا کیا۔
15اگست سے قبل جموں و کشمیر میں سکیورٹی ہائی الرٹ، نگرانی اور چیکنگ مزید سخت
جموں و کشمیر میں ڈیجیٹل تعلیم کے فروغ کیلئے سرمایہ کاری
وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے جموںوکشمیر کے 580 نمایاں کھلاڑیوں کو 2.71 کروڑ روپے کے نقد انعامات سے نوازا
سکینہ اِیتو نے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کا دورہ کیا اور زخمی طالبات کی خیروعافیت دریافت کی
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے منظو راحمد حجام اور فیاض احمد وانی کو نیشنل ہینڈ لوم ایوارڈ حاصل کرنے پر مُبارک باد دِی
پربھاکر جہانے جموںوکشمیر اور لداخ یوٹیز کیلئے آر بی آئی کے ریجنل ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالا
سپیکر نے وانپورہ ، قاضی پورہ ، تکیہ حیات پورہ ،سرائے علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا
سکینہ اِیتو نے جموں میں متعدد عوامی وفود اور اَفراد سے ملاقات کی
گورنمنٹ ایشورنس کمیٹی نے پی ڈبلیو ڈِی اور ایچ یو ڈِی ڈِی کے کام کاج کا جائزہ لیا
لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کی مہاکال مندر کی بھسم آرتی میں شرکت










