سیکرٹری سیاحت نے بٹ پورہ کنزر میں میگا کیمپ کا اِفتتاح کیا ، عوام اور پی آر آئیز کے بنیادی مسائل کا اَزالہ کیا
بارہمولہ//ضلع بارہمولہ میں جاری ’بیک ٹو وِلیج پروگرام‘ کے پانچویں مرحلے کا تیسرا مرحلہ آج بارہمولہ ضلع میں شروع ہوا جس میں تمام متعلقہ افسروںنے بارہمولہ ضلع میں مزید 103 پنچایتوں کا احاطہ کرنے کے لئے عوامی بات چیت کی۔اِس میگا ایونٹ کا اِنعقاد بٹ پورہ کنزر میں کیا گیا جس میں وزیٹنگ آفیسر، سیکرٹری سیاحت و ثقافت محکمہ ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے ایک روزہ عوامی گفتگو کی اور عوام کے بنیادی مسائل کا جائزہ لیا۔عوام اور پی آر آئیز نے تمام ملحقہ دیہاتوں سے بڑے پیمانے پر عوامی شرکت کے درمیان وزیٹنگ آفیسر کا والہانہ اِستقبال کیا اور ان کی اُمنگوں سے متعلق اَپنے اہم مطالبات پیش کئے۔ایک روزہ پروگرام کے دوران ایک کھلی بحث کا اِنعقاد کیا گیا جس میں پی آر آئیز اور عوام نے اپنے مطالبات اور شکایات کوجلد اَز جلد نمٹانے کے لئے پیش کئے۔ پی آر آئیز اورلوگوں کی طرف سے پیش کردہ مطالبات اور شکایات جل شکتی، آر اینڈ بی، پی ڈی ڈی، تعلیم، صحت، سماجی بہبود اور دیگر متعلقہ محکموں سے متعلق تھیں جن کے لئے اُنہوں نے سیکرٹری سیاحت و ثقافت سے جلد اَزالے کے لئے مداخلت کی درخواست کی۔ سیکرٹری موصوف نے عوام اور پی آر آئیز کی طرف سے اُٹھائی گئی شکایات کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ تمام شکایات کو متعلقہ حلقوں کے ساتھ بروقت اور جلد کارروائی کے لئے اُٹھایا جائے گا۔ڈاکٹرسیّد عابد رشید شاہ نے بیک ٹو وِلیج کے پانچویں مرحلے کے پروگرام کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اور مذکورہ پروگرام کے گذشتہ مراحل پر غور وخوض کرتے ہوئے مختلف شعبوں کے تحت حاصل کی گئی کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور عوامی اہمیت کے مسائل کو عوام کی دہلیز پر حل کرنے پر زور دیا۔سیکرٹری سیاحت نے مزید کہا کہ بیک ٹو وِلیج کے پانچویں مرحلے کا پروگرام گذشتہ ایڈیشنوں کے قابل ستائش فیڈ بیک کا نتیجہ ہے اور اَب اس کا بنیادی مقصد خدمات کی سیچوریشن حاصل کرنا اور حکومت اور عوام کے درمیان خلیج کو پُر کرنا ہے ۔دریں اثناء، سیکرٹری سیاحت و ثقافت نے میگا ایونٹ کی اِفتتاحی تقریب میں مختلف ڈی ڈی سی، بی ڈی سی ممبران، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو بارہمولہ، ایس ڈی ایم، اے سی ڈی اور دیگر افسران کے ہمراہ مختلف محکموں کی طرف سے لگائے گئے سٹالوں کا معائینہ کیا تاکہ لوگوںکو فراہم کی جارہی خدمات اور سہولیات کو اُجاگر کیا جاسکے۔اِس موقعہ پر سیکرٹری موصوف نے مختلف مستحقین میں منظوری نامے، لینڈ پاس بُک اور دیگر سر ٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے ۔اُنہوں نے میگا کیمپ کے دوران ٹگ آف وار اور والی بال سمیت مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا۔بعد ازاں، ڈاکٹرسیّد عابد رشیدشاہ نے خصوصی شجر کاری مہم میں بھی حصہ لیا اور مذکورہ پنچایت کے احاطے میں مختلف پودے لگائے۔بارہمولہ کے دیگر حصوں میں بھی اِسی طرح کے عوامی رابطہ پروگرام منعقد کئے گئے جس میں متعلقہ دورہ کرنے والے افسران نے متعدد گرام سبھا منعقد کیں اورلوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے مرکزی معاونت والی سکیموں اور یوٹی اِنتظامیہ سے چلنے والی سکیموں کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کیا۔










